Sat, 05 May 2018 11:22:59
بھارتی ریلوے کے لئے ٹرینوں کی آمدورفت کے معاملے میں مالی سال 2017-18 گزشتہ تین سالوں کے مقابلے میں سب سے خراب رہا، جبکہ تقریبا 30فیصد ٹرینیں اپنے طے شدہ وقت سے تاخیر سے چلیں۔
View more
Sat, 05 May 2018 11:14:54
پی ایم نریندر مودی نے جمعرات کو کرناٹک میں تین ریلیاں کیں۔گلبرگ،بیلاری اور بنگلورو میں ہوئی تینوں ریلیوں میں پی ایم نے کرناٹک حکومت اور کانگریس پر جم کر حملہ بولا۔
View more
Sat, 05 May 2018 11:08:22
کرناٹک کو کوڑا کرکٹ سٹی کہنے پر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی ہے۔راہل نے ٹویٹ کیا کہ جھوٹ بولنا ان کی عادت میں شمار ہو گیا ہے ۔ڈیٹا نے ان کے جھوٹ کی پول کھول دی ہے۔راہل نے لکھاکہ ملک کے گورو بنگلورو شہر کو کوڑا کرکٹ کہنا اس کی توہین کرنا ہے۔
View more
Sat, 05 May 2018 11:03:27
شدید گرمی کے سبب تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ چکن پاکس کو دکن میں کنکر پتھر کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔
View more
Sat, 05 May 2018 10:58:07
یو پی میں بدھ کو آئے آندھی۔طوفان اور راجستھان میں مرنے والوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے کہ 5 مئی کو پھر سے طوفان کے ساتھ شدید بارش ہو سکتی ہے۔
View more
Sat, 05 May 2018 10:52:54
اترپردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اسٹوڈنٹس یونین آفس میں پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تصویرکو لیکر وبال جا ری ہے۔جس کے بعد جمعہ کو ضلع افسران نے چار اور پانچ مئی تک شہر میں انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔
View more
Sat, 05 May 2018 01:57:25
جیسے جیسے ریاستی اسمبلی انتخابات قریب آتے جارہے ہیں، سوشیل میڈیا پر ایک سے بڑھ کر ایک پیغامات وائرل ہورہے ہیں جس میں کچھ پیغامات جھوٹے اور بے بنیاد بھی ہیں۔ اس تعلق سے بھٹکل رکن اسمبلی اور کانگریسی اُمیدوار منکال وئیدیا نے اپنے خلاف غلط پیغام وائرل کرکے ووٹروں کو اپنے خلاف استعمال کرنے کے تعلق سے مرڈیشور مضافاتی پولس تھانہ میں دو الگ الگ معاملات درج کئے ہیں اور اس طرح ان کے خلاف عوام میں غلط ف
View more
Fri, 04 May 2018 04:09:03
مظفر پور سے دہلی جا رہی بس موتیہاری کے این ایچ -28پر کوٹوا علاقے میں بنگرا کے قریب موگا ہوٹل کے قریب اچانک پلٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں آگ لگ گئی۔بس میں لگی آگ سے 27لوگوں کی جھلس کر موت ہو گئی ہے۔
View more
Fri, 04 May 2018 03:56:42
علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کو لے کر ہندو مہاسبھا نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے اسے منی پاکستان قرار دیا ہے۔ آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکرپانی نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔ اے ایم یو منی پاکستان ہے۔ اسے دہشت گردوں کا گڑھ بھی کہا جاتا ہے۔ سوامی بس یہیں نہیں رکے، انہوں نے مزید زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ یہاں شدت پسندی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ایک بار پوری طرح سے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy