Sat, 29 Jun 2019 20:35:03
کاروار کے ایک سوشیل ورکر سنجے ریونکر نے کرناٹکا ہائی کورٹ میں عوامی مفاد کی عرضی داخل کرتے ہوئے مانگ کی تھی کہ ریاستی حکومت کو بھٹکل میں ’گرین فیلڈ‘ ایئر پورٹ قائم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کرنے کے لئے عدالت کی طرف سے ہدایت جاری کئے جائیں۔
View more
Sat, 29 Jun 2019 20:25:52
یہاں سے قریب گنگے کولا نامی مقام پر علی الصبح ساحلی کنارے پر سلینڈر کی شکل اور ہرے رنگ کے ستارے والا ایک بم دستیاب ہونے سے مقامی عوام میں دہشت پھیل گئی کیونکہ لوگوں نے اسے پاکستانی فوجی جہاز والا بم سمجھ لیا۔
View more
Sat, 29 Jun 2019 20:22:28
رشوت خوری کے الزام میں اینٹی کرپشن بیوریو کے جال میں پھنسنے والے ولیج اکاؤنٹنٹ گریش رندیون کو 11جولائی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2019 20:19:09
بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت رکھنے والا بلیو فلیگ سرٹفکیٹ حاصل کرنے کے لئے ہوناور کے ایکو بیچ پر صفائی مہم چلائی جارہی ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2019 20:13:46
حالیہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ آرائی کرنے والے تمام امیدواروں کے لئے اپنے انتخابی اخرجات کی تفصیل الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کی آخری تاریخ 22 جون تھی۔ اطلاع کے مطابق اترکنڑا ضلع سے مقابلے پر اترنے اور شکست سے دوچار ہونے والے کانگریس اور جنتادل ایس کے مشترکہ امیدوار آنند اسنوٹیکر نے جیت درج کرنے والے امیدوار بی جے پی کے اننت کمار ہیگڈے سے زیاد ہ رقم خرچ کی ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2019 13:02:28
یوپی کے میرٹھ ضلع میں ایک گاؤں کے دو فرقوں کے درمیان دیر رات مندر کے لاؤڈ اسپیکر کو لے کر تنازعہ ہو گیا۔ اس دوران دونوں فریق کے درمیان لاٹھی ڈنڈے چلے اور سنگ باری بھی ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس گاؤں میں پہنچی اور ایک طرف کے نصف درجن افراد کو گرفتار کر لیا۔
View more
Sat, 29 Jun 2019 11:22:14
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے پارلیمنٹ میں بیان کہ جموں کشمیر میں زیادہ مرتبہ کانگریس کے دور حکومت میں صدر راج نافذ رہا ہے، کے ردعمل میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ کی اس دلیل سے جموں کشمیر کے لوگوں کو ایک منتخب حکومت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔
View more
Sat, 29 Jun 2019 11:10:13
مہاراشٹر کے پونے میں زبردست بارش کی وجہ سے ایک دیوار گر گئی جس میں 17 لوگوں کی جان جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اور متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy