Tue, 15 Oct 2019 11:01:42
سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند کے خلاف لگے جنسی استحصال کے الزامات کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی کی ٹیم متحرک ہے۔ اب اس کے رڈار پر شاہجہاں میں بی جے پی کے دو لیڈر آ گئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں لیڈر وصولی معاملے کے تین ملزمین میں سے ایک سنجے سنگھ کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہے ہیں۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 19:40:19
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے آج پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ سوچی سمجھی پالیسی کے تحت دہشت گردی کی پرورش کر رہا ہے لیکن بین الاقوامی ادارہ مالی کارروائی دستہ ( اے ایف اے ٹی ایف) کے گھیرے میں آنے کے بعد سے اس پر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 19:34:31
امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ہرش وردھن شررنگلا نے کہا کہ مٹھی بھر سکھوں کی طرف سے حمایت یافتہ ریفرنڈم 2020 ایک بیکار کا مسئلہ ہے جسے ہندوستان مخالف ایک پڑوسی ملک حمایت دے رہا ہے۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 19:21:29
وادی کشمیر میں پیر کے روز لوگوں کو اس وقت بڑی راحت نصیب ہوئی جب 71 دنوں تک جاری رہنے والے طویل اور بدترین مواصلاتی بلیک آوٹ کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل فون کنکشنز کی کالنگ خدمات بحال کی گئیں۔ تاہم انٹرنیٹ خدمات بشمول لیز لائن و براڈ بینڈ کی معطلی جاری ہے۔ تمام میڈیا و نجی دفاتر کے انٹرنیٹ کنکشنز بند رکھے گئے ہیں۔ بعض سرکاری دفاتر بشمول اسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھا گیا ہے۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 19:16:50
کانگریس نے تلنگانہ آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے تاناشاہی رویہ اختیار کیا ہوا ہے اور انھیں اپنے اس رویہ میں تبدیلی لانی چاہیے۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 18:16:52
جاپان میں کئی دہائیوں کے بدترین سمندری طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم بھی 37 ہو گئی ہے جب کہ ایک درجن سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 18:13:49
لبنان کی مسلح افواج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایک جاسوس ڈرون طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں حزب اللہ ملیشیا کے گڑھ کی جاسوسی کی ہے۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 18:09:38
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطابق شمالی شام میں امریکی فوج دو پیش قدمی کرتی افواج کے درمیان ہے اور یہ خاصا پریشان کن معاملہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy