Sun, 13 Oct 2019 18:26:03
بابری مسجد حق ملکیت معاملہ کی سماعت کل پیر سے ایک بار پھرشر وع ہونے جارہی ہے، حتمی بحث کا یہ 38 واں دن ہوگا جس کے دوران سوٹ نمبر 4 پر مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے وکیل ڈاکٹر راجیو دھون اپنی نا مکمل بحث کا آغاز کریں گے۔گذشتہ ایک ہفتہ سے دسہرے کی تعطیلات کی وجہ سے عدالت کی کارروائی بند تھی جس کی وجہ سے بابری مسجد معاملہ کی یومیہ سماعت بھی تھم گئی تھی۔
View more
Sun, 13 Oct 2019 18:22:42
ترکی نے کہا ہے کہ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا ترکی کو قصوار ٹھہرانا علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PYD/YPG/PKK کے جرائم میں شراکت اور عرب دنیا کی توہین کے مترادف ہے۔
View more
Sun, 13 Oct 2019 18:10:29
جاپانی حکام کے مطابق اس 'غیرمعمولی‘ طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی دریاؤں میں شدید طغیانی کا عالم ہے۔
View more
Sun, 13 Oct 2019 18:04:29
سول سوسائٹی اور جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داران پر مشتمل ایک وفدنے مورخہ7/ اکتوبر سے 10/ اکتوبر کے درمیان کشمیر کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی بھی کشمیر میں عوام بے حد پریشان ہیں اور کئی مسائل کا سامناکررہے ہیں۔ ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وفد میں جناب ملک معتصم خان (سکریٹری جماعت اسلامی ہند)، جناب ایس آر داراپورے (سابق انسپکٹر جنرل اتر پ
View more
Sun, 13 Oct 2019 18:03:41
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جب تک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا آپریشن جاری رہے گا۔
View more
Sun, 13 Oct 2019 18:01:11
ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چشمہ امن آپریشن کے دوران ہلاک کئے جانے والے PKK/PYD-YPG کے دہشت گردوں کی تعداد 480 تک پہنچ گئی ہے۔
View more
Sun, 13 Oct 2019 17:55:35
شام میں فوجی کارروائی کے ردعمل میں یورپی ممالک کی طرف سے ترکی پر سخت دبائو ڈالنے کی پالیسی پرعمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جرمنی اور ہالینڈ کے بعد فرانس نے بھی ترکی کو اسلحہ کی سپلائی معطل کر دی ہے۔
View more
Sun, 13 Oct 2019 17:51:28
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق گذشتہ مہینے مملکت کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں ضروری فوجی آلات کے ساتھ اضافی امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
View more
Sun, 13 Oct 2019 17:47:54
سعودی عرب میں ایک شہری نے کار اور سڑک عبور کرتے ہوئے اونٹ کے درمیان تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔ فوٹیج میں ایک مصروف شاہراہ سے اونٹوں کو گذرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس واقعے میں اونٹ کو معمولی زخم آئے اور وہ بچ گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy