Thu, 17 Oct 2019 12:44:34
پلاسٹک کی اشیاء کی تجارت اور استعمال پر مکمل پابندی لگائے جانے کے بعد بھی شہر کی دکانوں میں اس کی فروخت اور دکانداروں کی طرف سے گاہکوں کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں چیزیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہنے پر منگلورو میونسپل کارپوریشن کے افسران نے 16اکتوبر کو شہر کے سنٹرل مارکیٹ، گنپتی اسکول روڈ، بھونتی اسٹریٹ جیسے کئی علاقوں میں چھاپہ مارا۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 12:38:09
لو پاوَرٹی لائن(بی پی ایل) یعنی سطح غربت سے بھی کم آمدنی والے انتہائی غریب اور مفلس خاندانوں کو فراہم کیے جانے والے راشن کارڈ غلط معلومات فراہم کرکے غیر مجازی طور پر حاصل کرنے والے متوسط اور خوشحال لوگوں کے خلاف دفعہ 124(دھوکہ دہی، فریب کاری) کے تحت فوجداری مقدمات درج کرنے کی ہدایت محکمہ مال گزاری(ریوینیو)کے ریاستی چیف سیکریٹری ایس منجو ناتھ پرساد نے دی ہے۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 12:09:51
موگلی ہونڈا چرچ کے پیچھے واقع جناب محمد ناصر بیری کے مکان پر چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے الماری میں رکھی 15ہزار روپئے نقد لے کر فرار ہوگئے ہیں۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 12:01:24
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ کی 46 اسمبلی سیٹوں کے لئے 21 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے واسطے کل 676 امیدواروں میں سے صرف 30 خواتین امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ ایک بار پھر سبھی سیاسی جماعتوں نے خواتین كو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ پورا نہیں کرپائی ہیں۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 11:46:47
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے بدھ کے روز کہا کہ نوٹ بندی اور’ اشیاء اور خدمات ٹیکس‘ (جی ایس ٹی) جیسی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی آج ملک میں اقتصادی مندی کادور آیا ہے اور بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 11:37:42
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آج حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوبل انعام سے سرفراز ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے جب اقتصادی بحران کے سلسلے میں آگاہ کیا تھا تو حکومت میں کسی نے ان کی بات ہی نہیں سنی۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 11:32:00
بی جے پی حکومت آرایس ایس کے اشارے پرکام کر رہی ہے۔ حکومت کا رپوریٹ کارڈ پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے سے قبل آر ایس ایس سربراہ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ بی جے پی حکومت کے دور میں ملک کی جمہوریت و آئین پر خطرہ منڈلا رہا ہے، ووٹ کی طاقت کے استعمال سے جمہوریت کو بچانے کا یہی وقت ہے۔ یہ باتیں راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بدھ کے روز کہیں۔ وہ یہاں راجیو گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندں سے بات کر رہے
View more
Thu, 17 Oct 2019 11:09:13
سعودی پریس ایجنسی نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کے روز یہاں پیش آئے بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 35زائرین جاں بحق ہوگئے ہیں۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 10:43:08
کینیڈا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ترکی کے لیے نئے ایکسپورٹ پرمٹس بالخصوص عسکری ساز و سامان کی برآمدات سے متعلق اجازت ناموں کا اجراء عارضی طور معطل کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy