Tue, 22 Oct 2019 19:29:27
الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل کی معرفت ریاستی گورنر کے نام ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بجلی کی یونٹ شرح میں اضافہ کیے جانے کی مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ پہلے ہی سے مختلف مسائل کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔
View more
Tue, 22 Oct 2019 19:18:40
کرناٹک کے شمالی اضلاع، ملناڈ اور مرکزی علاقوں میں امسال اکتوبر میں دوبارہ موسلادھار بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ مسلسل بارش سے شمالی کرناٹک کے اضلاع میں کھڑی فصلیں برباد ہوجانے سے کاشتکاروں کی مصیبتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش کی وجہ سے شمالی کرناٹک کے علاقوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور کئی کچے مکانات ٹوٹ گئے ہیں۔ جگہ جگہ راستوں اور پلوں پر سے پانی جم جانے سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے
View more
Tue, 22 Oct 2019 18:10:57
سوشیل میڈیا کے ذریعے پتور کی ایک غیر مسلم لڑکی سے دوستی ہونے کے بعد ممبئی کے عبدالتواب کو اپنی دوست کے ساتھ لاڈج میں قیام کرنا مہنگا پڑا کیونکہ اس معاملے کو سنگھ پریوار کی تنظیموں کے طرف سے اچھالے جانے پر پولیس نے عبدالتواب کے خلاف پوکسو ایکٹ لاگو کیا ہے اور اسے حراست میں لیا گیا ہے۔
View more
Tue, 22 Oct 2019 18:03:10
حکومت کرناٹکا نے چند دن پہلے ریاست میں بھی آسام کے طرز پر این آر سی لاگو کرنے کا جو اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں عملی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے اب اس فیصلے کو واپس لے لیا ہے اور اس کے بجائے غیر قانونی تارکین وطن اور ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود ریاست میں قیام زیر غیر ملکیوں سے متعلق ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 22 Oct 2019 18:00:34
آئی ایم اے میں کڑوڑوں کا گھوٹالہ ہونے کے بعد ہزاروں لوگوں کی رقومات ڈوبنے سے جس طرح بہت سارے لوگ متاثر ہوئےہیں، اُسی طرح کئی خاندان راستوں پر بھی آگئے ہیں ایسے تمام لوگوں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے اور ا قانونی طورپر لڑائی لڑتےہوئے اُن کی رقومات واپس لوٹانےکی ہرممکن کوشش کرنے ہم نے آئی ایم اےڈیپوزیٹرس ویلفئیر اسوسی ایشن کے نام سے کمیٹی قائم کی ہے اور ہائی کورٹ کے سنئیر وُکلاء سمیت اے پی سی آر
View more
Tue, 22 Oct 2019 17:56:41
کاٹن پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں گھریلو مسائل کی وجہ سے چل رہے جھگڑے کے دوران یادو مرلی (45سال) نامی ایک باپ نے ہی اپنے دو جوان بچوں اور بیو ی کو آگ لگادی، جس کی وجہ سے مرلی یادو(45سال)، بیٹی کاویری(21سال)اور بیٹے شریکانت (15سال) کی موت واقع ہوگئی ہے، جبکہ مرلی کی بیوی گیتا (42سال) کوبڑی نازک حالت میں وکٹوریہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 22 Oct 2019 12:41:50
ہاراشٹرا اور ہریانہ اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے آج بالترتیب 60.46فیصد اور 65 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔
View more
Tue, 22 Oct 2019 11:35:08
وادی کشمیر میں گزشتہ زائد از ڈھائی ماہ سے تعلیمی سرگرمیاں لگاتار متاثر رہنے کے بیچ جہاں ایک طرف انتظامیہ نے کالج سطح تک تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلانات کیے تو دوسری طرف نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کی طرف سے طلبا کو درس وتدریس کے لئے تعلیمی اداروں میں حاضر ہونے کے بجائے خاص وقت کے دوران نصابی مواد حاصل کرنے کے لئے مقامی اخباروں میں اشتہارات جاری کر نے کا سلسلہ جاری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy