Thu, 24 Oct 2019 18:55:47
پڈوچیری میں کامراج اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات میں حکمراں کانگریس نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔کانگریس امیدوار اے جان کمار نے اپنے مخالف اے آئی این آر سی کے ایس بھونیسورن کو 7,170 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر اس سیٹ کو برقرار رکھا ہے۔
View more
Thu, 24 Oct 2019 18:52:18
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے دعوی کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہریانہ اور مہاراشٹر میں جیت درج کرے گی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آئندہ جھارکھنڈ اور دہلی انتخابات میں بھی بی جے پی اپنی حکومت بنائے گی۔
View more
Thu, 24 Oct 2019 18:47:27
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زیریں عدالت کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے دو دہائی پرانے قتل کے معاملے میں ایک شخص کو بری کر دیا ہے۔
View more
Thu, 24 Oct 2019 18:13:18
لبنان میں مظاہرین مسلسل ساتویں دن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مظاہرین مُلک کے سیاسی طبقے کی کارکردگی اور معاشی ابتری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ حکام پر دباؤ بڑھانے کے لیے مختلف علاقوں میں سڑکوں کو بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
View more
Thu, 24 Oct 2019 18:04:21
ترک خفیہ ایجنسی اور ترک مسلح افواج کے مشترکہ آپریشن کے تحت شمالی عراق کے علاقے الغارہ میں ماری گئیں پی کےکے کی دو خواتین دہشت گردوں کے نام ثروت آئیدن اور سوئلے میز یشار ہیں جو کہ سرخ بلیٹن پر مطلوب تھیں ۔
View more
Thu, 24 Oct 2019 18:00:26
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر ابراہیم العساف کو وزارت خارجہ کے عہدے سے ہٹا کر شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ بن فیصل بن فرحان آل سعود کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر العساف کو وزیر مملکت اور کابینہ کا رکن مقرر کیا گیا۔
View more
Thu, 24 Oct 2019 17:55:32
کانگریس نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے ذریعہ ملک میں ہجومی تشدد، مذہبی قتل اور صحافیوں پر حملے جیسے جرائم کے اعداد و شمار شائع نہیں کرنے پر حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار چھپا کر وہ اپنی نااہلی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
View more
Thu, 24 Oct 2019 17:53:11
سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز جموں کشمیر میں جاری پابندیوں سے متعلق معاملوں کی سماعت پانچ نومبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ اس دوران عدالت نے ریاستی حکومت کی سخت سرزنش بھی کی۔ جسٹس این وی رمن کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے مرکزی حکومت سے دریافت کیا کہ وہ کتنے دنوں کے لئے ریاست میں پابندی چاہتی ہے؟
View more
Thu, 24 Oct 2019 17:42:39
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا (SDPI)نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے انتخابی منشور میں ہندوتوا آئکن ونائک دامودر ساورکر کو ہندوستان کو سب سے اعلی شہری ایوارڈ بھارت رتن سے نوازنے کے اعلان کی سخت مخالفت کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy