Thu, 31 Oct 2019 12:31:39
امریکہ میں کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ تیز ہواؤ ں کی وجہ سے اور بھی بھڑک گئی ہے اور آگ کی شدت کے پیش نظر بدھ کی شام چار بجے تک ’ریڈ فلیگ ایڈوائزری‘جاری کی گئی ہے۔ امریکی قومی موسمیات کی سروس کے سائنسداں رائن والبرن نے بتایا کہ تیز ہواؤں نے آگ اور بھڑکا دی ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اگلے چند دن میں موسم میں بہتری کا امکان ہے۔
View more
Thu, 31 Oct 2019 12:27:39
کانگریس نے یوروپی اراکین پارلیمنٹ کے کشمیر دورے کو ہندوستانی ڈپلومیسی کا ’بلنڈر‘ قرار دیتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی) کی مرکزی حکومت نے گزشتہ 70 برس کی جانچی پرکھی خارجہ پالیسی میں ردوبدل کر دی ہے اور ہندوستانی پارلیمنٹ، اراکین اور اقتدار اعلیٰ کی تذلیل کی ہے۔
View more
Thu, 31 Oct 2019 12:23:00
دہلی میں ایک بار پھر آلودگی اپنے عروج پر ہے۔ دیوالی کے موقع پر جہاں ایک طرف جم کر پٹاخے پھوڑے گئے وہیں قریبی ریاستوں میں کسانوں کے ذریعہ پرالی جلائے جانے سے بھی اس آلودگی میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 31 Oct 2019 12:13:06
بے موسم بارش کی وجہ سے ریاست بھر میں کسانو ں کا زبردست نقصان ہوا ہے۔ ان نقصانات کا فوری طور پر اندراج کرتے ہوئے کسانوں کو مدد فراہم کی جائے۔ اس مطالبے کے ساتھ کانگریس کا اعلیٰ سطحی وفد ریاست کے گورنر سے ملاقات کرے گا۔
View more
Thu, 31 Oct 2019 12:06:34
جموں و کشمیر میں گزشتہ دو سال سے نافذ صدر راج جمعرات یعنی 31 اکتوبر کو ہٹا لیا گیا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے کہا کہ صدر رام ناتھ كووند نے جموں کشمیر سے صدر راج ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔
View more
Thu, 31 Oct 2019 12:02:18
یورپی اراکین پارلیمان کے وفد کے دورہ وادی کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی طرف سے یہاں ایئر پورٹ روڈ کے کئی مقامات پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو منگل کی صبح اچانک ہٹایا گیا تاہم ان رکاوٹوں کو بدھ کو شام ڈھلتے ہی دوبارہ کھڑا کیا گیا۔
View more
Thu, 31 Oct 2019 11:58:23
ریاست مہاراشٹر میں شیوشینا اور بی جے پی کے درمیان حکومت سازی کے لئے جاری رسہ کشی ایک طرح سے ختم ہوتی دکھلائی پڑ رہی ہے ۔ نیز ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں سینا لیڈران کو یہ پیشکش کی ہے کے انکی اتحادی پارٹی ہونے کے ناطے شیوشینا کو دیویدر فڈنویس کی قیادت میں بننے والی حکومت میں نائب وزیر اعلی کا عہدہ سمیت 13 وزرا کے قلمدان دئے جائیں گے۔
View more
Thu, 31 Oct 2019 11:55:19
ریاستی حکومت نے سرسی کے اننت ہیگڈے آشیسر کو ریاستی بایو ڈائیورسٹی بورڈ کا چیرمین نامزد کیا ہے، جس کے بعدضلع بی جے پی کے اندر بھاری اختلافات بے اطمینانی کی لہر دیکھنے کومل رہی ہے۔
View more
Thu, 31 Oct 2019 11:39:03
رکزی بورڈ برائے ثانوی تعلیم (سی بی ایس ای) کے نظام سے استفادہ کر تے ہوئے، جو ریاضی کے امتحانات کو دو مرحلوں میں منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، کرناٹک کی خانگی اسکولوں کی طرف سے بھی ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy