Mon, 05 Aug 2024 12:02:35
ملک کی اقلیتوں کے معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے اب وقف ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وقف املاک کے معاملے میں وقف بورڈ کے اختیارات کو محدود کیا جاسکے۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:55:02
وزیر داخلہ امیت شاہ پر وائناڈ میں لینڈ سلائڈنگ کے معاملے میں راجیہ سبھا میں جھوٹ بولنے اور ایوان کو گمراہ کرنے کا الزام عائد ہوا ہے۔ اس سلسلے میں انہیں تحریک مرعات شکنی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیوں کہ کانگریس کے علاوہ سی پی آئی اور سی پی ایم نےبھی ان کے خلاف مراعات شکنی کا نوٹس دیاہے۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:50:08
پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے ایک بار پھر تشدد کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے تشدد میں تقریباً 100 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ طلباء مظاہرین، پولیس اور حکمران جماعت کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:37:14
ریاست کرناٹک کے 10 اضلاع میں پھیلے ہوئے ویسٹرن گھاٹس کے مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے ہوم اسٹے اور ریسارٹ کو ہٹانے کیلئے کل سے محکمہ جنگلات کی طرف سے مہم شروع کی جائے گی ، یہ اعلان ریاستی وزیر برائے جنگلات و ماحولیات ایشور کھنڈرے نے کیا۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:22:57
ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس وقت طوفان اور بارش نے قہر برپا کیا ہوا ہے۔ خصوصاً پہاڑی ریاستوں میں اس وقت بارش اور لینڈ سلائڈنگ نے قہر برپا کیا ہوا ہے۔ اتراکھنڈ و ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے کے حادثہ سے ابھی لوگ پوری طرح باہر بھی نہیں نکلے ہیں اور طوفانی بارش کا دور ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ تقریباً پورے شمالی ہند میں اس وقت آندھی اور بارش والے حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:16:52
پیرس اولمپکس میں 9 دن گزر چکے ہیں لیکن اب تک ہندوستان کی جھولی میں صرف 3 تمغے ہی آئے ہیں اور تینوں برانز یعنی کانسے کے ہیں۔ ہندوستانی شائقین کو اب بھی سونے اور چاندی کے تمغوں کا انتظار ہے۔ 5 اگست سے کشتی کے مقابلے شروع ہو رہے ہیں جس سے سب زیادہ تمغے کی امید کی جا رہی ہے۔ یہاں نشا دہیا پر سب کی نظریں ہیں جو آج ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا کر تمغہ جیتنے کی طرف اپنا قدم بڑھا سکتی ہیں۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:12:06
ریاست بہار کے حاجی پور علاقہ میں اتوار کی دیر شب کانوڑیوں کے ایک گروپ کے ساتھ انتہائی اندوہناک حادثہ پیش آیا جس میں 9 کانوڑیوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:07:28
سری لنکا نے دوسرے ونڈے میں ہندوستان کو 32 رنز سے شکست دے دی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ کی طرح اس بار بھی ٹیم انڈیا کو اچھی شروعات ملی لیکن مڈل آرڈر کی بلے بازی کی ناکامی کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سری لنکن ٹیم تقریباً 3 سال بعد ہندوستان کو ونڈے میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 11:04:08
مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے شاہ پور میں اتوار کو دیوار گرنے سے 9 بچوں کی موت ہو گئی، جبکہ کئی بچے شدید طور پر زخمی بھی ہو گئے۔ اس واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے متاثرین کے اہل خانہ کو فوری معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy