Mon, 05 Aug 2024 18:01:09
دہلی ہائی کورٹ نے آج دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کی حراست کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد کی ہے۔ ہائی کورٹ کی جج جسٹس نینا بنسال کرشنا نے عام آدمی پارٹی کے چیف کو ضمانت دینے سے انکار کیا ہے لیکن انہیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کی اجازت دی ہے۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 17:56:05
ریزرویشن پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دلتوں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور سوشل میڈیا پر 21 اگست کو ’بھارت بند‘ کی اپیل کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ’#21_اگست_بھارت_بند‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ دلت تنظیموں اور دلت رہنماؤں کا ماننا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ امتیازی ہے پورے ملک کے دلت سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف متحد ہو رہے ہیں۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 17:53:40
عام آدمی پارٹی (عآپ) کو آج سپریم کورٹ سے اس وقت شدید جھٹکا لگا جب ایم سی ڈی میں ’ایلڈرمین‘ (نامزد کونسلر) کی تقرری سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر کے حق میں فیصلہ سنایا گیا۔ دراصل عآپ کی قیادت والی دہلی حکومت نے عدالت میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس سے بغیر صلاح و مشورہ کیے لیفٹیننٹ گورنر نے منمانے طریقے سے ایلڈرمین کی تقرری کر دی۔ آج اس عرضی کو عدالت عظمیٰ نے خارج کر دیا۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 17:42:31
جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 منسوخ کیے آج 5 سال مکمل ہو گئے۔ 5 اگست کو ہی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ نافذ کیا تھا جس پر آج تک اپوزیشن پارٹیاں تنقید کر رہی ہیں۔ جموں و کشمیر کانگریس نے اس تعلق سے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر کی عوام کے لیے آج کا دن ’یومِ سیاہ‘ ہے۔ ساتھ ہی پارٹی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 17:38:48
گزشتہ دنوں دہلی کے کوچنگ سنٹر میں یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے 3 امیدواروں کی بیسمنٹ کے پانی میں ڈوب جانے سے ہوئی موت پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ حادثہ کے بعد پورے ملک میں کوچنگ سنٹر کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی ہے اور کئی کوچنگ سنٹرس پر تالا بھی لگ چکا ہے۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 17:34:49
جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ہٹائے جانے کے 5 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ "جموں و کشمیر اور لداخ پر بی جے پی کی پالیسی نہ تو کمیشیریت کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی جمہوریت کو برقرار رکھتی ہے۔" انہوں نے وادی میں نوجوانوں کی نوکری میں کمی اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کو لے کر بھی مودی حکومت کی سخت تنقید کی۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 17:30:58
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج براڈکاسٹنگ سروس (ریگولیٹری) بل معاملہ پر مودی حکومت کو سخت انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ اس بل کے ذریعہ مودی حکومت ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، انفرادی طور پر لکھنے اور بولنے والے لوگوں پر لگام لگانے کی تیاری میں مصروف ہے۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 17:22:32
کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
View more
Mon, 05 Aug 2024 13:08:22
کیرالہ کے وائناڈ میں مٹی کے تودے گرنے کے اندوہناک حادثےمیں جان گنوانے والوں کی 365 ہوگئی ہے،206 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیم کا آپریشن اتوار کو چھٹے دن بھی جاری رہا ۔جاں بحق ہونے وا لوں میں30بچے شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy