Mon, 01 Feb 2021 20:25:06
منگلورو سٹی پولیس نے ایک 18سالہ گونگی اور بہری لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ مگر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
View more
Mon, 01 Feb 2021 20:19:02
بینڈورویل علاقے میں واقع اپنے تین دوستوں کے ساتھ برتھ ڈے منانے والی لڑکی اور اس کے دوستوں پر حملہ کرنے اور توڑ پھوڑ مچانے کے الزام میں سٹی پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Mon, 01 Feb 2021 14:09:31
اُڈپی سٹی بس اسٹائنڈ کے قریب ہی 39.5 کروڑ روپئے لاگت سے تعمیر شدہ نئے سرکاری بس اسٹائنڈ کا اتوار کو ریاست کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ اور ٹرانسپورٹ وزیر لکشمن سوادی کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔ تین مالہ والے اس بس اسٹائنڈ کی عمارت سمیت بس اسٹائنڈ کا کُل رقبہ 1696.15 اسکوائر میٹر ہے اور ایک ساتھ سات بسوں کو رُکنے کی جگہ ہے۔
View more
Mon, 01 Feb 2021 13:28:01
بیلتنگڈی تعلقہ کے اجیرے میں نو منتخب گرام پنچایت اراکین کی تہنیت کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب دوران وزیر برائے دیہی ترقیات کے ایس ایشورپا نے انتہائی انگیز بیان دیتے ہوئے حاضرین سے کہا کہ جو لوگ مویشی چوری کرنے کے لئے آتے ہیں ان کے ہاتھ پاوں کاٹ ڈالو۔
View more
Mon, 01 Feb 2021 13:23:12
شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کے بیان کے مطابق ضلع کے 8 اہم سمندری ساحلوں کے لئے 'بلیو فلاگ' حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس میں سے کاروار کے ٹیگوربیچ، گوکرن بیچ اور مرڈیشور بیچ کے لئے یہ فلاگ ملنا یقینی ہے۔
View more
Mon, 01 Feb 2021 13:19:16
ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے غیر سرکاری کام سے سرسی کا جو نجی دورہ کیا تھا اس تعلق سے ضلع کے سیاسی حلقوں میں یہ بات گردش کررہی ہے کہ اس دورے کا مقصد ریاستی کابینہ میں ہورہے عہدوں کے رد و بدل سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے ایک مشہور جیوتشی سے ملاقات کرنا تھا۔
View more
Mon, 01 Feb 2021 12:45:42
ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے بتایا ہے کہ ضلع شمالی کینرا کے لئے ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے سرسی میں ہائی ٹیک ہاسپٹل کے قیام کو منظوری مل گئی ہے۔ آئندہ 15دن کے اندر ٹینڈر کی کارروائی مکمل کرنے کے ساتھ ہاسپٹَل کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
View more
Mon, 01 Feb 2021 12:23:54
ملک میں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے بالواسطہ محصول نظام کے متعارف کیے جانے کے بعد جنوری 2021 میں اب تک کی سب سے زائد 119847 کروڑ روپے جی ایس ٹی محصول وصول کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 01 Feb 2021 12:18:55
اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن دہلی کی جانب سے منعقدہ سینٹرل ٹیچرس الجیبلٹی ٹیسٹ (سی ٹی ای ٹی) -2021 کے امتحانات میں نقل کرانے والے گروہ کے سرغنہ اور سالور (حل کرنے والا) سمیت 07 افراد کو آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ٹی ایف کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy