Tue, 02 Feb 2021 13:11:32
بھٹکل میں بدھ 3 فروری سے مرحوم ضیاء شاہ بندری کے نام سے موسوم دو روزہ پرو کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا لائیو ٹیلی کاسٹ ساحل آن لائن پر کیا جائے گا۔کوسموس اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام اس ٹورنامنٹ میں کم و بیش بھٹکل کی 25 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ٹورنامنٹ نہایت دلچسپ اور شاندار ہوگا۔
View more
Tue, 02 Feb 2021 13:03:24
متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مظاہرہ دہلی بارڈرس پر جاری ہے۔ مرکزی حکومت اور پولس انتظامیہ کی لاکھ کوششوں کے باوجود بڑی تعداد میں کسان سنگھو، ٹیکری اور غازی پور بارڈر سمیت دہلی کے مختلف بارڈرس پر بیٹھے ہوئے ہیں اور قانون واپسی تک گھر نہ جانے کا اعلان ایک بار پھر دہرایا ہے۔
View more
Tue, 02 Feb 2021 12:59:27
نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے جموں اعلامیہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلامیے کے تحت جموں اور کشمیر کے بیچ پیدا ہونے والی دوریوں کو پاٹنے کی کوشش کی جائے گی۔
View more
Tue, 02 Feb 2021 12:51:00
26 جنوری کو دہلی کے لال قلع میں ہوئے ہنگامہ کے دوران ایک شخص نے مبینہ طور پر سی آئی ایس ایف جوانوں پر تلوار سے حملہ کیا تھا۔ اس حملہ کا الزام آکاش پریت سنگھ نامی شخص پر عائد کیا جا رہا ہے۔ دہلی پولس کی کرائم برانچ نے اب آکاش پریت سنگھ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس معاملے میں پہلے ہی 28 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 44 ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہیں۔
View more
Tue, 02 Feb 2021 12:44:23
زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جاری تحریک کے درمیان دہلی بارڈرس پر پولس کی تعیناتی بڑھ گئی ہے اور جوانوں میں جوش پیدا کرنے کے لیے بارڈر پر ’ڈی جے‘ کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 02 Feb 2021 12:37:21
مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ نئے زرعی قوانین کو لے کر کسانوں کی تحریک جاری و ساری ہے اور اس درمیان میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک کا ایک بڑا بیان سامنے آ رہا ہے۔
View more
Tue, 02 Feb 2021 12:33:55
کورونا وائرس کی جدو جہد اور ویکسین تیار کر کے ملک کے سائنسدانوں اور کورونا وارئرس نے ملک کے عوام کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن ہمارے ملک کی وزیرمالیات نے اپنے قومی بجٹ کے ذریعہ ایک بار پھر عوام کو موت کی کگار پر پہنچادیا ہے۔
View more
Tue, 02 Feb 2021 12:29:49
بجٹ خطاب میں وزیر خزانہ کا دفاع کا ذکر نہ کرنا سب کو حیران کر رہا ہے اور حزب اختلاف سوال پوچھ رہا ہے کہ ایسے وقت میں جب چین کی جارہیت جاری ہے اس وقت خطاب میں دفاعی بجٹ کا ذکر نہ کرنا مایوسی پیدا کرتا ہے۔ ادھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سرحد پر چینی افواج کی موجودگی کے درمیان دفاعی بجٹ نہیں بڑھانے کے لئے مرکزی حکومت کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔
View more
Tue, 02 Feb 2021 12:24:57
وزارت اقلیتی امور کے لئے بجٹ 2021-22 میں 4810.77 کروڑروپے کا التزام کیا گیا ہے جو پچھلی بارکے نظرثانی شدہ مختص کے مقابلے 805.77 کروڑروپے زیادہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy