Mon, 15 Feb 2021 10:46:44
ملک کی جیلوں میں قید 478600 قیدیوں میں سے 132729 (27.37 فیصد) ناخواندہ ہیں جبکہ 5،677 تکنیکی ڈگری یا ڈپلوما رکھتے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے امور داخلہ کے فراہم کردہ اعداد و شمار میں یہ معلومات دی گئی ہیں۔
View more
Mon, 15 Feb 2021 10:43:36
مرکزی وزارت داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کی جیلوں میں قید 478600 قیدیوں میں سے 67 فیصد سے زیادہ ہندو ہیں جبکہ تقریبا 18 فیصد مسلمان ہیں۔ وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں جیلوں سے متعلق اعداد و شمار پیش کئے جو نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی ریسرچ پر مبنی ہے۔
View more
Mon, 15 Feb 2021 10:31:00
حاکمِ دبئی،متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اتوار کو سیارہ مریخ کی سطح کی پہلی تصویر شئیر کی ہے۔یہ متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن اُمید تحقیق نے بنا کر زمین پر بھیجی ہے۔
View more
Mon, 15 Feb 2021 10:02:16
بہار کی حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب پارٹی کے سابق ریاستی کونسل کے رکن کانگریس میں شامل ہو گئے۔ بہار میں حکمراں جنتادل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) کے ساتھ ہی لوک جن شکتی پارٹی(ایل جے پی) اور جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کے کئی لیڈر کل کانگریس میں شامل ہوگئے۔
View more
Mon, 15 Feb 2021 09:07:43
کسان تحریک کے معاملہ میں مشہور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھن برگ کے اکاؤنٹ سے شیئر ٹول کٹ معاملہ میں گرفتارہوئی بنگلورو کی21سال کی ماحولیاتی کارکن دشا روی کو دہلی کی ایک عدالت نے 5دن کیلئے پولیس ریمانڈپر بھیج دیاہے-
View more
Mon, 15 Feb 2021 08:59:44
کرناٹک میں مختلف طبقات کی طرف سے ریزرویشن کی مانگ کو لے کر ماحول جس طرح دن بہ دن گرمی اختیار کرتا جا رہا ہے اسی درمیان یہ بات بھی سامنے آئی کہ تمام طبقات کیلئے حکومت کی طرف سے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ریزرویشن دینے کا وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی طرف سے اعلان کیا گیا-
View more
Mon, 15 Feb 2021 08:33:18
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا دعویٰ ہے کہ حکام نے انہیں اپنے خاندان بشمول والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت اتوار کے روز خانہ نظر بند رکھا-
View more
Mon, 15 Feb 2021 08:26:10
کیرلا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ہفتہ کے روز شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے بارے میں اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کیرلا میں اس قانون پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا-
View more
Sun, 14 Feb 2021 23:30:57
سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر جنرل دیپک رتن نے کہا ہے کہ دو برس قبل ہونے والے پلوامہ حملے کے بعد سی آر پی ایف کے ایس او پیز، سازو سامان اور تربیت کے شعبوں میں کئی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy