Sun, 14 Feb 2021 09:21:30
شمالی کشمیر کے دو اضلاع بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرپرسنوں اور نائب چیئرپرسنوں کے انتخابات میں اولذکر ضلعے میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ نے دونوں عہدے حاصل کیے جبکہ آخرالزکر ضلعے میں آزاد امیدوار نے چیئرپرسن کے عہدے کو اپنے نام کر لیا۔
View more
Sun, 14 Feb 2021 09:16:34
کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا میں بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، ’’دفعہ 370 کو ہٹانے کے بعد کے جو خواب آپ نے لوگوں کو دکھایے تھے وہ پورے نہیں کیے گیے۔
View more
Sun, 14 Feb 2021 09:07:21
دہلی کی مختلف سرحدوں پر75 دن سے زیادہ عرصہ سے کسانوں کی تحریک جاری ہے۔ ادھر ہفتہ کو کسان قائدین نے کہاہے کہ کسانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ یہیں رہیں گے۔
View more
Sun, 14 Feb 2021 00:23:08
بھٹکل میں نوائط محفل کے زیراہتمام اتوار شام 4:45 بجے مینگلور کی مصنفہ ہرشا شنکر بھٹ کی تحقیقی کتاب نوائطی آف بھٹکل کا اجراء ہوگا جبکہ اسی رات نو بجےنوائطی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے دوران مرحوم قومی شخصیات پر کوئیز پروگرام بھی ہوگا۔ اس بات کی اطلاع نوائط محفل کے صدر جناب محتشم جان عبدالرحمن نے دی۔
View more
Sun, 14 Feb 2021 00:21:56
دہلی کے شاہین باغ میں شہری ترمیمی ایکٹ(سی اے اے) کے خلاف احتجاج پر سپریم کورٹ نے اپنے پہلے فیصلے پرنظرثانی سے انکار کردیاہے۔
View more
Sun, 14 Feb 2021 00:16:58
کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مرکز میں مودی حکومت نے تینوں زرعی قوانین کے ذریعے ملک کے 40 فیصد لوگوں کو بے روزگار کرنے کی سازش کی ہے۔
View more
Sun, 14 Feb 2021 00:11:27
ہریانہ کے وزیر زراعت جے پرکاش دلال نے کسان تحریک کےد وران شہید ہونے والے کسانوں کو لے کر انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے۔
View more
Sun, 14 Feb 2021 00:08:32
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو ہفتے کے روز مبینہ طور ایک بار پھر خانہ نظر بند کر دیا گیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے اطہر مشتاق کے اہلخانہ سے ملنے سے روکنے کے لئے خانہ نظر بند کر دیا گیا۔
View more
Sun, 14 Feb 2021 00:04:16
سلامی بلے باز روہت شرما کی 161 رنوں کی دھماکے دار سنچری اننگ اور ان کے نائب کپتان اجنکیا رہانے(67) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 162 رن کی بہترین شراکت کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن ہفتہ کو چھ وکٹ پر 300 رن کا مضبوط اسکور بنالیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy