Wed, 17 Feb 2021 18:28:48
گلف یا دیگر ممالک جانے والوں کو کوویڈ ٹیسٹ کے لئے اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اس کے لئے زائد پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انٹرنیشنل مسافروں کے لئے مینگلور کے سرکاری وینلاک اسپتال میں یہ ٹیسٹ مفت میں کیا جارہا ہے اور بغیر کوئی چارج اس کی سرٹی فیکٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس بات کی اطلاع بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کے صدر جناب ایس ایم ارشد نے دی۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 13:14:01
سپریم کورٹ نے پیر کو اپنی بیمار والدہ سے ملاقات کیلئے کیرالا کے صحافی صدیق کپن کو 5؍ دن کی مشروط ضمانت رہا کرنے کا حکم سنایا۔ ہاتھرس آبروریزی سانحہ کی زمینی سطح سے رپورٹنگ کرنے کیلئے متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے گزشتہ سال اکتوبر میں صدیق کپن کو گرفتار کیاگیاتھا۔ یوگی سرکار نے ان پر یو اے پی اے کے تحت کیس درج کیا ہے۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 13:07:09
سال2016ء کے جے این یو کیس میں دہلی کی ایک مقامی عدالت نے منگل کو عمر خالد، کنہیا کمار اور دیگر 8؍ ملزمین کو15؍ مارچ کو عدالت میں حاضر رہنے کیلئےسمن جاری کردیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ 5؍ سال پرانے اس کیس میں اب باقاعدہ شنوائی شروع ہونے جارہی ہے ۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 13:02:22
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے تین زرعی قوانین کے خلاف 26 جنوری کو نکالی گئی ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کیس میں مطلوب منندر سنگھ عرف مونی (30) کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 12:57:30
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیوں میں استحکام رہنے کے باوجود گھریلو بازارمیں آج نویں دن لگاتار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل میں 25-25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 12:53:48
ددہلی کے منگول پوری علاقہ میں رنکو شرما قتل کے بعد فرقہ پرست عناصر کے ذریعہ کھلے عام اشتعال انگیزی، مسلم اقلیت کے خلاف اکثریتی طبقے کو بھڑکانے کے واقعات پر جمعیۃ علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور مرکزی وزارت داخلہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ جمعیۃ نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کیا ہے۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 12:51:22
سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی کو اس وقت راحت ملی جب سپریم کورٹ کے ذرائع نے منگل کی دیر رات واضح کیا کہ سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی کے خلاف خود نوٹس لیکر عدالت کی توہین کا کوئی معاملہ شروع نہیں کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 12:42:16
ہندوستان میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقہ اور برازیل میں سامنے آنے والی نئی اقسام کے داخل ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے احتیاط برتی جانے لگی ہے۔ دریں اثنا، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 11:54:09
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ہم ریاستی درجے کی واپسی نہیں بلکہ خصوصی درجے کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کشمیر مسئلے کے حل کے لئے پاکستان اور جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ فوری طور پر بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جانا چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy