Wed, 08 Jan 2025 12:47:49
اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ریوینیو کو ہدایت دی ہے کہ ماحولیاتی طور پر حساس علاقے میں عمارتوں کی تعمیر یا دیگر سرگرمیوں کے لئے اجازت دینے سے قبل تحریری طور پر متعلقہ ژون کے ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ کی رائے ضرور لی جائے ۔
View more
Wed, 08 Jan 2025 03:52:00
شہر کے جالی علاقے میں تعمیر شدہ آئی ٹی آئی کالج کی نئی عمارت کا افتتاح ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معاملے میں کسی قسم کی سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ جو لوگ سیاست کر رہے ہیں، میری طرف سے اُنہیں کوئی جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے ، میرے ترقیاتی کام ہی ان کے لئے درست جواب ہے ۔
View more
Wed, 08 Jan 2025 03:37:13
شہر کے تعلقہ پنچایت دفتر میں منعقدہ سہ ماہی جائزاتی میٹنگ میں ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے سرکاری افسران کو سخت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر میں آنے والے عوام کو ان کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی تکلیف یا رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔
View more
Wed, 08 Jan 2025 03:29:52
معروف بزنس مین ممتاز علی کو مشتبہ موت کے معاملے میں پولیس نے تھرڈ جے ایم ایف سی عدالت میں چھ ملزمین کے خلاف 2250 صفحات پر مشتمل فرد جرم [چارج شیٹ] داخل کر دی ۔
معلوم ہوا ہے کہ کلیدی ملزم سورتکل رحمت، اس کے شوہر شعیب کے علاوہ عبدالستار، قلندر شافی، مصطفےٰ اور سراج کے خلاف پولیس نے چارج شیٹ داخل کی ہے ۔
View more
Wed, 08 Jan 2025 03:16:24
اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا کے مطابق حال ہی میں از سرنو ترتیب دی گئی ووٹرلسٹ کے مطابق اس وقت ضلع اتر کنڑا میں 6,10,262 مرد اور 6,11,769 خواتین پر مشتمل جملہ 12,22,036 ووٹرس موجود ہیں ۔ ووٹرلسٹ کے خلاصہ پر خصوصی نظر ثانی [اسپیشل سمّری ریویژن 2025] کے دوران 7942 نوجوان ووٹرس کے نام فہرست میں شامل کیے گئے ۔ جبکہ اموات اور دیگر اسباب کی بنیاد پر 6237 ووٹروں کے نام فہرست سے خارج کر دئے گئے ۔
View more
Tue, 07 Jan 2025 01:01:17
تعلقہ کے شمس الدین سرکل کے قریب پیر کی شام پیش آئے ایک دلخراش حادثے میں 68 سالہ معمر خاتون کی موت ہوگئی، جن کی شناخت شرالی چتراپور کی رہائشی لکشمی جٹّا نائک کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Mon, 06 Jan 2025 13:40:34
اتر کنڑا ضلع میں پچھلے کچھ برسوں سے ہر سال ایک نئے ایس پی اور نئے ڈی سی کے تقرر کا سلسلہ چل پڑا ہے جس کے پیچھے موجودہ اور سابق ضلع انچارج وزراء کی سیاسی کھینچاتانی کا ہاتھ ہونے کی بات سامنے آ رہی ہے ۔
View more
Sun, 05 Jan 2025 01:28:02
مُرڈیشور نیشنل ہائی وے پر کار کی ٹکر سے بائک سوار شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت ہوناور تعلقہ کے کوڈانی کے رہائشی ۴۰ سالہ رونالڈ انتھون ڈیاس کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Sat, 04 Jan 2025 11:26:22
جنوبی کینرا کے تین الگ الگ مقامات پر خود کشی کے تین واقعات پیش آئے جس میں سے ایک معاملہ وٹل میں ، دوسرا معاملہ برہماور اور تیسرا معاملہ کاپ میں پیش آیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy