Thu, 03 Oct 2024 00:07:37
بھٹکل کے ڈونگرپلی کے قریب جنگل میں پائی گئی سڑی گلی لاش آخر کس کی ہے؟ کیا یہ لاش ایک ماہ سے بھی زائد عرصہ سے رسی سے لٹکی ہوئی تھی اور کسی کو اس کی خبر تک نہ ہوئی؟ کیا اطراف میں رہنے والے لوگوں کو لاش کے سڑنے کی بدبو محسوس نہیں ہوئی؟ یہ وہ سوالات ہیں جو عوام میں گردش کر رہے ہیں، مگر فی الحال ان سوالات کے کوئی تسلی بخش جوابات موجود نہیں ہیں۔
View more
Wed, 02 Oct 2024 19:12:00
کانگریس پارٹی نے بدھ کے روز مرکزی حکومت پر جھارکھنڈ کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کا الزام عائد کیا اور وزیر اعظم مودی سے سوال کیا کہ ریاست کے بقیہ 1.36 لاکھ کروڑ روپے جاری کیوں نہیں کیے جا رہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے ہزار باغ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 83,300 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
View more
Wed, 02 Oct 2024 19:06:34
دہلی پولیس نے ایک بڑے بین الاقوامی منشیات گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے تقریباً 565 کلو کوکین برآمد کی ہے، جس کی عالمی منڈی میں قیمت 2000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ دہلی میں اب تک کی سب سے بڑی منشیات کی برآمدگی سمجھی جا رہی ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے اس کامیاب آپریشن کے دوران 4 افراد کو گرفتار کیا۔ یہ بڑی مقدار کی منشیات جنوبی دہلی میں ایک چھاپے کے دوران ضبط کی گئی۔
View more
Wed, 02 Oct 2024 18:47:55
کرناٹک میں بدھ کو میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (موڈا) کے الاٹمنٹ اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت ہوئی، جب چیف منسٹر سدارامیا کی اہلیہ کی درخواست پر 14 متنازعہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ سرکاری طور پر منسوخ کر دی گئی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ موڈا نے اس الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے اس معاملے میں نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے
View more
Wed, 02 Oct 2024 18:01:34
تر کنڑا ضلع پنچایت کی سہ ماہی جائزاتی میٹنگ میں ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے نیشنل ہائی وے 66 کی بد حالی اور نامکمل توسیعی کام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے افسران کہتے ہیں کہ صرف 5 کلو میٹر کا کام باقی ہے جبکہ نہ سڑکیں پوری طرح تیار ہوئی ہیں ، نہ روشنی کا انتظام ہوا ہے اور نہ ہی پُلوں کی تعمیر مکمل ہوئی ہے ۔ اس لئے ہائی وے کے تعمیری کام سے متعلق سروے کرتے ہوئے 1
View more
Wed, 02 Oct 2024 17:42:54
ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک بڑا میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر 181 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جن میں سے 90 فیصد نے اپنے ہدف تک کامیابی سے پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
View more
Wed, 02 Oct 2024 17:37:31
بدلاپور میں بچیوں کے جنسی استحصال کے ملزم اکشے شندے کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لیے مہاراشٹر حکومت نے ریٹائرڈ جسٹس دلیپ بھوسلے کی قیادت میں ایک عدالتی کمیشن قائم کیا ہے۔ اس اقدام کا اعلان حزب اختلاف اور سابق پولیس افسران کی جانب سے شدید تنقید کے بعد کیا گیا۔ یہ عدالتی کمیشن انکاؤنٹر کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گا تاکہ حقیقت کی وضاحت ہو سکے۔
View more
Wed, 02 Oct 2024 17:27:23
بہار میں نیپال کی موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہو رہی ہے۔ کوسی، گنڈک اور گنگا ندیوں کا پانی قصبوں، شہروں اور دیہاتوں میں تباہی مچا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دربھنگہ سے سہرسا تک مزید نئے علاقے سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں۔ اب تک 19 اضلاع میں 12 لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں۔ مغربی چمپارن، ارریہ، کشن گنج، گوپال گنج، سیوہار، سیتامڑھی، سپول، مدھے پورہ، مظفر پ
View more
Wed, 02 Oct 2024 17:22:21
پونے کے باودھن بُدرک علاقے میں آج صبح ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 6:45 بجے پیش آیا، جب ہیلی کاپٹر آکسفورڈ گالف کلب کے ہیلی پیڈ سے پرواز کے فوراً بعد زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy