Thu, 03 Oct 2024 17:17:06
ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 17:13:38
دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو اپنا نیا آشیانہ مل گیا ہے، اور وہ ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس کو خالی کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد کیجریوال نئی دہلی قانون ساز اسمبلی میں رہیں گے۔ ان کا نیا رہائش گاہ عآپ کے رکن پارلیمنٹ اشوک متل کے گھر پر ہوگا، جو 5 فیروز شاہ روڈ پر واقع ہے۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 17:07:43
سپریم کورٹ نے سابق وزیر برج بہاری پرساد قتل کیس میں ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے سابق ایم ایل اے منا شکلا کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم، اس کیس میں سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سنگھ سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں منا شکلا اور دیگر ایک مجرم کو 15 دن کے اندر خودسپردگی کا حکم بھی دیا ہے۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 17:03:40
مدھیہ پردیش کے حکام نے اندور شہر میں بھیک مانگنے والے 11 بچوں سمیت 22 گداگروں کے ایک گروپ کو ان کے آبائی مقام راجستھان واپس بھیج دیا ہے۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ بھکاریوں کا گروپ ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھا۔ خواتین اور اطفال ترقی کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ گروپ دن بھر شہر میں مختلف مقامات پر بھیک مانگتا تھا اور شام کو ہوٹل میں واپس آجاتا تھا۔ اس گروپ میں 11 بچے اور اتنی ہی تعداد میں خواتین شا
View more
Thu, 03 Oct 2024 16:59:51
دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں بارش تھم چکی ہے، لیکن لوگ اب بھی اکتوبر میں شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 16:55:11
ہریانہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل کرنال ضلع کی نیلا کھیڑی سیٹ پر ایک بڑی سیاسی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار امر سنگھ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کانگریس امیدوار کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کر دیا۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 12:19:57
2 جولائی کو ناراین سکرہری ”بھولا بابا“ اجتماع کے دوران بھگدڑ جس میں 121 جانیں تلف ہوئیں کے سلسلے میں پولیس نے ایک عدالت میں یہاں 3,200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ (فردِ جرم) داخل کی۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 11:50:26
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مشرقی وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور عدم استحکام عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ گوٹریس نے صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تح
View more
Thu, 03 Oct 2024 10:53:17
جاپان کے ایک ہوائی اڈے پر خوف و ہراس کی کیفیت اس وقت پیدا ہوئی جب ایک بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس دھماکے نے ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے میں بڑا گڈھا بنا دیا، جس کی وجہ سے 80 سے زیادہ پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ جاپانی حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں آئی۔ وزارت برائے اراضی و سفر کے عہدیداروں نے وضاحت کی کہ دھماکے کے وقت میازاکی ہوائی اڈے پر کوئی طیارہ موجود ن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy