ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الال میں 3 مختلف مقامات پر 3 لاشیں دستیاب

الال میں 3 مختلف مقامات پر 3 لاشیں دستیاب

Fri, 17 Jun 2016 12:37:29  SO Admin   S.O. News Service

 الال 17 جون (ایس او نیوز)  الال پولیس اسٹیشن کی حدود میں 3 مختلف مقامات پر 3 لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پہلی لاش  کوٹے پور بریک واٹر کے پاس ملی ہے جو تقریبا 40 سالہ مرد کی ہے۔ دوسری لاش نیتراوتی برڈج کے پاس برآمد ہوئی ہے یہ لاش بھی ایک 40 سالہ شخص کی بتائی جاتی ہے ۔ جبکہ تلپاڈی کے سی روڈ پر پلائی اووڈ کی دوکان کے پاس ایک نوجوان کی لاش دستیاب ہوئی ہے۔


کوٹے پور میں ساحلی علاقے میں ملنے والی سڑی گلی لاش کے متعلق سمجھا جاتا ہے کہ ندی میں چھوٹی کشتی پر سفر کرتے ہوئے توازن کھو جانے سے یہ شخص ندی میں گر کر ہلاک ہوگیا ہوگا ۔ کے سی روڈ پر دستیاب لاش جس نوجوان کی ہے اس کا نام کرشن بسواس (20 سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جو آسام کا رہنے والا تھا اور وہ اسی پلائی اووڈ کی دوکان میں کام کرتا تھا جہاں اس کی لاش ملی ہے ۔ نیتراوتی برڈج کے پاس جو لاش ملی ہے اس کے بارے میں زیادہ جانکاری حاصل نہیں ہو سکی بس اتنا پتہ چلا ہے کہ لاش کے قریب ہی ایک موبائل فون پڑا ہوا ملا ہے ۔


الال پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔


Share: