ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : غیر قانونی طور پر رفت کیے جا رہے 13 مویشی، تین موٹر گاڑیاں ضبط

بھٹکل : غیر قانونی طور پر رفت کیے جا رہے 13 مویشی، تین موٹر گاڑیاں ضبط

Tue, 11 Mar 2025 12:44:39    S O News
بھٹکل : غیر قانونی طور پر رفت کیے جا رہے 13 مویشی، تین موٹر گاڑیاں ضبط

بھٹکل،  11 / مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے شیرالی چیک پوسٹ پر غیر قانونی طور پر رفت کیے جا رہے مویشی اور موٹر گاڑیاں پولیس کے ذریعے ضبط کرنے کے دو معاملات پیش آئے، جس میں منجملہ 13 مویشیوں کو قصائی خانہ جانے سے بچا لیا گیا ۔
    
پولیس کے بیان کے مطابق ہندو جاگرن ویدیکے اور بی جے پی کارکنان کی طرف سے دی گئی اطلاع کی بنیاد پر اس نے شیرالی چیک پوسٹ پر مہاراشٹرا کے پالیگاوں سے بھٹکل آنے والی ایک لاری روکی جس کی تلاشی لینے پر اس کے اندر کسی بھی قسم کے دستاویز ثبوت کے بغیر 9 مویشی پائے گئے ۔ ان جانوروں اور لاری کو ضبط کرنے کے علاوہ اورنگ آباد ضلع کے  جمیل یوسف شیخ (49 سال) کو گرفتار کیا گیا ۔
    
ڈی وائی ایس پی مہیش کی رہنمائی میں انجام دی گئی اس کارروائی کے دوران پولیس کے دیگر افسران اور اہلکاروں کے علاوہ ہندو جاگرن ویدیکے کے جوائنٹ کنوینر ناگیش نائک ہونّیگدَے، کمار نائک ہنومان نگر، بی جے پی کے او بی سی مورچہ ضلع سیکریٹری راگھویندرا نائک موڈ بھٹکل اور لوکیش دیواڈیگا نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا ۔ 
    
مویشی ضبطی کا دوسرا معاملہ بھی شیرالی چیک پوسٹ پر ہی پیش آیا جہاں موٹر گاڑیوں کو روک کر تلاشی لینے پر ایک بولیرو پک اپ میں دو اور اشوک لی لینڈ دوست گاڑی میں دو مویشی پائے گئے جو غیر قانونی طور پر رفت کیے جا رہے تھے ۔ اس معاملے میں امیر محبوب علی سورب، محبوب علی بھٹکل، مطلب بھٹکل، رمیش نائک ایلوڈی کوور اور ابھیلاشا رمیش سوامی ہیرے مٹھ کو ملزم بنایا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹکل میں قصائی خانے کو مویشی سپلائی کرنے کے لئے یہ لوگ ہوناور کی طرف سے مویشی بھری ہوئی موٹر گاڑیاں بھٹکل کی طرف لے کر آ رہے تھے ۔ 
    
پولیس نے موٹر گاڑیوں سمیت مویشی ضبط کرنے کے علاوہ ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ۔


Share: