ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں حاملہ گائے ذبح کرنے کے مفرور ملزمین گرفتار

ہوناور میں حاملہ گائے ذبح کرنے کے مفرور ملزمین گرفتار

Sun, 09 Mar 2025 13:57:45    S O News

ہوناور 9 / مارچ (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے سالکوڈ کونڈاکولی میں 19 جنوری کو حاملہ گائے ذبح کرکے اس کے باقیات سڑک کنارے پھینکنے کا جو معاملہ پیش آیا تھا، اس میں نامزد کیے گئے وسیم اور مزمل نامی دو مفرور کلیدی ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ سالکوڈ میں ہوئی اس واردات کے بعد پورے ضلع میں ماحول گرم ہوگیا تھا ۔ ہندو تنظیموں کے سخت احتجاج اور دباو کے ساتھ پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کو انتہائی سنجیدگی سے لیا تھا اور معاملے کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔ گائے ذبح کرنے کے بعد گوشت کی سپلائی اور ملزمین کو فرار ہونے میں مدد کرنے کے الزام میں پولیس نے دو ملزمین  کو گرفتار کر لیا تھا ۔ فیضان نامی ایک ملزم پر فرار ہونے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے پولیس نے اس کے پیر پر گولی بھی چلائی تھی ۔ 

اس معاملے میں وسیم اور مزمل کو کلیدی ملزمین قرار دیا گیا تھا جو کہ واردات پیش آنے کے بعد سے فرار ہوگئے تھے ۔ ان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے جال بچھایا تھا ۔ اب تقریبا ڈیڑھ مہینے کے بعد مفرور ملزمین کو گرفتار کرنے میں پولیس کو کامیابی ملی ہے۔ 
 


Share: