ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / گدگ میں خوفناک سڑک حادثہ: کروزر–کینٹر کی ٹکر، تین خواتین جاں بحق،متعدد زخمی

گدگ میں خوفناک سڑک حادثہ: کروزر–کینٹر کی ٹکر، تین خواتین جاں بحق،متعدد زخمی

Thu, 05 Feb 2026 18:11:17    S O News
گدگ میں خوفناک سڑک حادثہ: کروزر–کینٹر  کی ٹکر، تین خواتین جاں بحق،متعدد زخمی

گدگ، 5 /فروری (ایس او نیوز) کرناٹک کے ضلع گدگ میں ایک ہولناک سڑک حادثے میں تین خواتین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ رونا تعلقہ کے جِگالور کراس کے قریب پیش آیا جہاں ایک کروزر اور کینٹر گاڑی کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت مریم ہونگوند (55)، اناپورنا چنگلی (45) اور سجاتا ہوسمنی (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں خواتین گجیندرگڑھ کے شیواجی پیٹ علاقہ کی رہائشی بتائی جاتی ہیں اور حادثے کے وقت کروزر گاڑی میں سوار تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ متوفیات اور دیگر زخمی افراد گجیندرگڑھ سے رونا کی طرف مونگ پھلی چننے کے کام کے لیے جا رہے تھے۔ اسی دوران رونا سے گجیندرگڑھ کی سمت تیز رفتاری سے آنے والی کینٹر گاڑی نے جِگالور کراس کے قریب کروزر کو  زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر رونا تعلقہ اسپتال اور گدگ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (جِمز) اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Share: