Mon, 30 Jun 2025 18:16:45
وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے بی جے پی کی جانب سے حکومت کے عدم استحکام کے دعووں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کی کانگریس حکومت مضبوطی سے قائم ہے اور اپنی پانچ سالہ میعاد مکمل کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں پارٹی متحد ہے اور قیادت کے درمیان کسی بھی طرح کا اختلاف موجود نہیں ہے۔
View more
Mon, 30 Jun 2025 12:26:18
بین الاقوامی شہرت یافتہ کنڑا ادیبہ محترمہ بانو مشتاق کو 88 ویں کل ہند کنڑا ساہتیہ سمیلن کی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ اعلان کنڑا ساہتیہ پریشد کی ایگزیکیٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا، جس کی صدارت ریاستی صدر مہیش جوشی نے کی۔
View more
Mon, 30 Jun 2025 11:38:59
ہنسور تعلقہ کے کٹے مللواڈی نامی مقام پر مویشیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جارہی موٹر گاڑیوں کو ہندوتوا وادی تنظیم کے بینر کے ساتھ مویشیوں کے تحفظ کے نام پر روکتے ہوئے رقم اینٹھنے والے گروہ کے 7 اراکین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔
View more
Sun, 29 Jun 2025 12:39:33
کچھ دن پہلے شہر کے مضافات کوڈوپو میں ہجومی تشدد کے ذریعے محمد اشرف کو موت کے گھاٹ اتارنے کے تعلق سے پیپلز یونین فار سوِل لبرٹیز، ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سوِل رائٹس اور آل انڈیا ایسو سی ایشن فار جسٹس کے اشتراک سے تیار کی حقائق پر مبنی ایک تفتیشی رپورٹ کا اجرا شہر بینگلورو پریس کلب میں عمل میں آیا ۔
View more
Sun, 29 Jun 2025 11:36:37
ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی. پرمیشور نے کہا ہے کہ کرناٹک پولیس جس طرح تفتیشی میدان میں ملک کی بہترین فورس سمجھی جاتی ہے، اُسی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی اسے چمپئن بن کر ابھرنا چاہیے۔ پولیس اہلکاروں کی جسمانی صحت، خود اعتمادی اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں کھیلوں کا کردار نہایت اہم ہے۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 18:05:23
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مشہور میسورو دسہرہ صرف شان و شوکت کا مظاہرہ نہ بنے، بلکہ اس میں ریاست کی تاریخی، مذہبی اور تہذیبی وراثت کو بھی نمایاں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ غیر ضروری اخراجات سے گریز کرتے ہوئے عوامی سلامتی، سیاحوں کی سہولت، اور مقامی تہذیب کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 13:50:50
وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے ریاست میں پولیس نظام کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو کئی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے پولیس تحقیقات کے کمزور معیار، نفرت انگیز تقاریر، فرقہ وارانہ تشدد، سائبر کرائم اور منشیات کی روک تھام میں کوتاہیوں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر پولیس خود کارروائی نہیں کرے گی تو حکومت کو مداخلت کرنی پڑے گی۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 13:44:22
کرناٹک ہائی کورٹ نے بی جے پی کے سابق مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف دابسپیٹ مارپیٹ معاملے میں زبردستی کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ ہیگڈے کو پولیس تفتیش میں مکمل تعاون کرنا ہوگا۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 13:37:32
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبالے کی جانب سے ہندوستانی دستور کی تمہید سے ’’سماجوادی‘‘ اور ’’سیکولر‘‘ جیسے الفاظ کو حذف کرنے کے مطالبے پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سنگین اور حساس مسئلہ ہے جس پر قومی سطح پر سنجیدہ مباحثہ ہونا چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy