Thu, 25 May 2017 11:11:26SO Admin
ہندوستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور آئی پی ایل میں دہلی ڈیر ڈیولس کے کپتان رہے ظہیر خان نے بالی وڈ اداکارہ ساگرکا گھاٹگے کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔
View more
Thu, 25 May 2017 11:01:31SO Admin
سابق عظیم بلے باز سچن تندولکر نے 1996اور 2003میں ورلڈ کپ کا خطاب نہ جیتنے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 358کا اسکور ایوریٹ نما دکھائی دیتا تھا،آج بھی یہ ویسا ہی اسکورہو گا، لیکن 2003کے مقابلے اب یہ اتنا مشکل نہیں لگے گا،ابھی 434کا بھی پیچھا کیا جاتا ہے۔
View more
Thu, 25 May 2017 10:57:48SO Admin
دوسری ایشیائی یوتھ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم 14تمغے جیت کر میڈل ٹیبل میں تیسرے مقام پر رہا۔وہیں چین 30تمغے جیت کر پہلے نمبر پر رہا۔
View more
Wed, 24 May 2017 20:27:11SO Admin
امریکی وزارت دفاع (پینٹا گون) نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ روز یمن میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق اس آپریشن میں کم سے کم 7القاعدہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیویز نے صحافیوں کو بتایا کہ یمن میں القاعدہ جنگجوؤں کے خلاف حملے کے دوران متعدد امریکی فوجی بھی معمولی زخمی ہ
View more
Wed, 24 May 2017 20:22:35SO Admin
خلیجی ریاست بحرین میں پولیس نے عدالتوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب 286 اشتہاری دہشت گردوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے شدت پسندوں میں کئی بیرون ملک فرار کی کوشش کے دوران پکڑے گئے۔ پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کارروائی شروع کی اور ان کی گرفتاریوں کے لیے جگہ جگہ پر چھاپے مارے گئے۔
View more
Wed, 24 May 2017 20:17:03SO Admin
قطر کی جانب سے یکے بعد دیگرے سامنے آنے والی مہم جوئی کا اکثر شکار اس کے پڑوسی ممالک ہوئے.. تاہم اب ایسا نظر آ رہا ہے کہ وہاں ایک مرتبہ پھر ساحر کا جادو اُلٹا ہو گیا ہے۔
View more
Wed, 24 May 2017 20:07:53SO Admin
سعودی عرب کے ایک سرکردہ شیعہ عالم دین علی الناصر السلمان نے گذشتہ روز العوامیہ کے مقام پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔ سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیعہ عالم دین نے العوامیہ کے علاقے المسورہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔
View more
Wed, 24 May 2017 19:03:49SO Admin
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں گذشتہ روز دہشت گردی کی مجرمانہ کارروائی کے بعد جہاں متحدہ عرب امارات نے سرکاری سطح پر اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وہیں دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ نے بھی برطانوی پرچم اوڑھ کر مانچسٹر دہشت گردی کے متاثرین سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy