Thu, 01 Jun 2017 11:23:24
امریکی اسپیشل آپریشنز کے نائب کمانڈر جنرل تھامس ٹاسک نے باور کرایا ہے کہ اُن کی قیادت اس وقت پینٹاگون کے مطالبے پر ایران کے حوالے سے تجربات اور مشقیں کر رہی ہے.. اور اسپیشل آپریشنز کی قیادت کا کام عسکری اور سیاسی قیادت کو آپشنز دینا ہے۔
View more
Wed, 31 May 2017 12:13:51
بریگزٹ اور امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے سبب لندن اور واشنگٹن کے اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ روابط ایک نئے کٹھن موڑ پر کھڑے ہیں۔ جرمن چانسلر کے تازہ بیان کے بعد اب یہ تعلقات کون سا رخ اختیار کریں گے؟۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ یورپ اب اپنے روایتی اتحادی ممالک برطانیہ اور امریکا پر مزید انحصار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے یہ بیان میونخ میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران اتوار کے روز دیا۔
View more
Wed, 31 May 2017 12:01:50
سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے عسکری اتحاد پر ایک بار پھر پاکستان میں سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں اور اس پرتبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔اس بار یہ سوالات ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان اطلاعات کے بعد اٹھائے گئے، جن میں کہا گیا ہے کہ راحیل شریف اس عسکری اتحاد کی سربراہی سے دست بردار ہونے کا سوچ رہے ہیں۔ پاکستان کے بعض چینلز نے دعویٰ کیا ہے کہ راحیل شریف کو خدشہ ہے کہ یہ اتحاد دہشت گردی کے بجائے کسی ایک
View more
Wed, 31 May 2017 11:51:29
روس اور یورپی یونین کے مابین تجارتی اور سفارتی تعلقات اپنی نچلی ترین سطح پر ہیں۔ یورپی یونین روس کے خلاف پابندیاں عائد کر چکی ہے لیکن فرانسیسی تجارتی حلقے ان کے سخت خلاف ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل ماکروں سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات فرانسیسی شہر مارسے میں ہوئی۔
View more
Wed, 31 May 2017 11:44:49
ویتنام کے ایک ہسپتال میں ڈایالائسز کے دوران سات مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی اخبار دان تری کے مطابق دیگر گیارہ مریضوں کی حالت خراب ہو گئی ہے، جن میں سے ایک تشویش ناک صورت حال کا شکار ہے۔
View more
Wed, 31 May 2017 11:41:23
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے روس کے ساتھ مبینہ تعلقات کے بارے میں پہلے ہی تفتیش جاری ہے۔ ایسے میں امریکی سینیٹر جان میککین نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کو داعش سے بڑا خطرہ قرار دے دیاہے۔تجربہ کار امریکی سینیٹر جان میککین نےآسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی)سے گفتگو میں کہا، میرے خیال میں عالمی سلامتی کے لیے پوٹن دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش سے بڑا خطرہ ہیں۔
View more
Wed, 31 May 2017 11:33:34
مورا نامی سمندری طوفان آج منگل 30مئی کی صبح بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق اس طوفان کے سبب خلیج بنگال میں واقع مختلف جزائر پر ہزاروں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
View more
Wed, 31 May 2017 11:30:36
ماہ صیام کی سحر وافطار سے جڑے تاریخی واقعات میں رمضان افطار توپ کو بھی اہمیت حاصل رہی۔ دنیا کے کئی مسلمان ممالک کے شہروں میں سحری اور افطاری کا آغاز توپ کا گولہ داغے جانے ہوتا رہا۔ اگرچہ جدید مواصلاتی نظام کے آنے کے بعد افطار توپ کی روایتی اہمیت کم ہوتی چلی گئی مگر افطار توپ کو آج بھی بعض شہروں میں اہمیت دی جاتی ہے۔
View more
Wed, 31 May 2017 11:15:07
کرۂ ارض کے طبعی حالات کے پیش نظر رمضان المبارک کے سایہ فگن ہوتے ہی مختلف ملکوں میں روزوں کے اوقات اور ان کی طوالت و اختصار کی خبریں بھی آتی ہیں۔ بعض خطوں میں دن بہت لمبا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں روزے کا دورانیہ بھی طویل ہوتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy