Sun, 28 May 2017 11:43:15SO Admin
امریکی کانگریس کے دو سرکردہ ارکان نے اپنی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایران شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں ایرانی فوجی اڈے کے قیام کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
View more
Sun, 28 May 2017 11:39:07SO Admin
امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم سے کہا ہے کہ وہ جون 2015 میں اس کے آغاز سے لے کر اپنی تمام دستاویزات اس کے حوالے کرے۔یہ بات امریکہ کے موقر اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ان دو افراد کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے جنہں اس درخواست سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
View more
Sun, 28 May 2017 11:34:57SO Admin
سری لنکا کی حکومت نے کہا ہے کہ جمعہ کو وسطی صوبے کے علاقے اگالاوتے میں سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 99 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔سکیورٹی فورسز اور دیگر امدادی کارکنان ہفتہ کو بھی لاپتا افراد کی تلاش اور متاثرہ لوگوں کی امداد کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
View more
Sun, 28 May 2017 11:29:53SO Admin
عراقی وزارت داخلہ نے دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے خلاف جاری لڑائی کے دوران انسانی حوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی سرکاری سطح پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن اخبار ’دیر اسپیگل‘ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز اور اس کی مدد گار شیعہ ملیشیا پر موصل میں داعش کے خلاف لڑائی کے دوران عام شہریوں کے خلاف کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بڑے پیمانے پر شکایات ہیں۔
View more
Sun, 28 May 2017 11:27:37SO Admin
امریکی حکومت نے کہا ہے کہ یوکرائن کے معاملے پر روس پر عاید پابندیوں میں نرمی کرنے کا کوئی پلان زیرغور نہیں۔ اٹلی میں گروپ 7 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتصادی مشیر گیری کوھن نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے روس پر یوکرائن کے تنازع کے باعث عاید کردہ پابندیوں میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔
View more
Sun, 28 May 2017 11:20:02SO Admin
مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک لیبیا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے۔ اب تک کے حملوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں انتہا پسند گروپوں کے خلاف کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب اس بات کی تصدیق ہوئی کی گذشتہ روز المنیا میں دہشت گردی کے واقع میں لیبیائی عسکریت پسند ملوث ہیں۔
View more
Sun, 28 May 2017 11:14:15SO Admin
شام میں امریکی حمایت یافتہ اپوزپشن گروپ ’سیرین ڈیموکریٹک فورسز‘ نے الطبقہ اور الرقہ شہر کے درمیان واقع شام کے تیسرے بڑے البعث ڈیم سے داعشی جنگجوؤں کو نکال باہر کیا ہے۔ ادھر اتحادی فوج کے جنگی طیاروں سے کی گئی بمباری میں شمالی شام میں 80 داعشی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے البعث ڈیم کا کنٹرول مکمل طور پر سنھبال لیا ہے۔
View more
Sun, 28 May 2017 11:02:05SO Admin
لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز بیروت کے نواحیعلاقے النبی عثمان قصبے میں ایک مشتبہ جنگجو نے اس وقت خود کو دھماکے سیاڑا دیا جب پولیس نے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی۔
View more
Sun, 28 May 2017 10:58:41SO Admin
لیبیا کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے حامیوں اور مسلح ملیشیا کے درمیان لڑائی میں کم سے کم 28 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے ہیں۔ لیبیائی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور باغیوں کی ’الغویل‘ زیرقیادت حکومت کی حامی ملیشیا کے درمیان وسطی لیبیا میں ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں تیس کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy