Thu, 01 Jun 2017 12:51:28
سری لنکا میں سیلابی ریلوں اور مَڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد دو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام نے آج تصدیق کی کہ اب تک دو سو دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چھیانوے ابھی تک لاپتہ ہیں۔
View more
Thu, 01 Jun 2017 12:40:19
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر قومی سلامتی مائیکل فلین نے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو دستاویزات مہیا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔اس سے قبل فلین کمیٹی کو طلب کردہ معلومات فراہم کرنے سے انکار کر چکے ہیں ان کے وکیل کا موقف رہا ہے کہ جن معلومات کا تقاضا کیا گیا ہے کہ وہ بہت زیادہ ہیں۔
View more
Thu, 01 Jun 2017 12:37:51
ایران کے بڑی طاقتوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے ہونے والے سمجھوتے کے بعد اسے حاصل ہونے والے سرمائے کی وجہ سے ایران کے مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر اپنے اثرو رسوخ کے لیے رویہ میں شاید کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔امریکہ کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اضافی رقم کو روایتی فورسز میں استعمال کرنے کی بجائے ایسے شواہد موجود ہیں کہ تہران کی توجہ درپردہ جنگوں میں فورسز کی مدد اور ان ک
View more
Thu, 01 Jun 2017 12:28:23
سدنہ بیت اللہ وہ قدیم پیشہ اور مقدس فریضہ ہے جس میں خانہ کعبہ کی دیکھ بحال، اسے کھولنے اور بند کرنے، اللہ کے گھر کو غسل دینے، اس کا غلاف تیار کرنے اور حسب ضرورت غلاف کعبہ کی مرمت کرنے جیسے امور انجام دیے جاتے ہیں۔سدانہ کعبہ کا شرف صدیوں سے الشیبی خاندان کے پاس چلا آرہا ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2017 12:24:49
عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت الدعوۃ اور الحشد الشعبی مخالفین کے نشانے پر ہیں اور وہ انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے الحشد الشعبی میں نے قائم کی ہے۔ اسے نقصان پہنچانا مجھے نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2017 12:19:01
قطر کی جانب سے ایسے بہت سے اخبارات اور ویب سائٹوں کو سپورٹ کیا جاتا ہے جو وقتا فوقتا سعودی عرب ، بحرین اور امارات کے علاوہ بعض دیگر عرب ممالک مثلا مصر وغیرہ کے خلاف شدید نوعیت کی مہم چلاتے ہیں۔ اخباری ذرائع کے مطابق ان سیاسی منصوبوں کا مقصد خلیجی ممالک میں پھوٹ اور بغاوت پیدا کرنا ہوتا ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2017 12:06:14
روس کی دو جنگی آبدوزوں نے بحیرہ روم سے شام کے شہر تدمرمیں داعش کے ٹھکانے پر کروز میزائل حملہ کیا ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ماسکو وزارت دفاع کے حوالے سے جاری کردہایک بیان میں بتایا ہے کہ دو جنگی آبدوزوں کی مدد سے کل بدھ کو بحیرہ روم سے ایک کروز میزائل داغا گیا۔
View more
Thu, 01 Jun 2017 11:59:40
برطانوی شہر مانچسٹر کی مساجد اور اسلامی مراکز نے گذشتہ ہفتے ایک محفل موسیقی میں خود کش بم حملہ کرنے والے سلمان العبیدی کی نماز جنازہ پڑھانے اور اسے مانچسٹر میں دفن کرنے سے معذرت کی ہے۔ دوسری طرف مانچسٹر بلدیہ نے بھی خود کش بمبار کو اس شہر میں دفن کرنے سے روکنے کے لیے تمام اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more