Tue, 01 Jul 2025 11:20:14
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں سرکاری اسکولوں کی تعداد لگاتار گھٹتی جا رہی ہے۔ جو اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں، اس کے مطابق بی جے پی حکمراں ریاستوں میں ہزاروں سرکاری اسکول بند ہو رہے ہیں، اور کئی اسکولوں کو ضم بھی کیا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
View more
Tue, 01 Jul 2025 11:16:39
بہار میں اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان کسی بھی وقت الیکشن کمیشن کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے۔ رواں سال کے آخر تک انتخاب ہونا ہے، اور اس کے لیے سبھی پارٹیوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
View more
Mon, 30 Jun 2025 17:51:30
تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع کے پاشا میلارام صنعتی علاقے میں پیر کی صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں واقع سیگاچی کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ کے بعد شدید آگ لگ گئی۔ فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے پوری فیکٹری کو اپنی زد میں لے لیا۔ حادثے میں اب تک 10 مزدوروں کی موت کی خبر ہے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ مزدوروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
View more
Mon, 30 Jun 2025 17:19:15
مودی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کے تحت سہ لسانی فارمولہ نافذ کرتے ہوئے مہاراشٹر کے اسکولوں میں اول تا پنجم ہندی کی تعلیم کو لازمی کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ فرنویس نے اتوار کو اسمبلی کے مانسون اجلاس سے ایک روز قبل واپس لے لیا۔
View more
Mon, 30 Jun 2025 12:42:13
12جون کو احمد آباد میں پیش آنے والے ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے کی تمام زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، جس میں سازش کا پہلو بھی خارج از امکان نہیں ہے۔یہ بات شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت مرلی دھر موہول نے کہی۔
View more
Mon, 30 Jun 2025 11:11:46
پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں اتوار کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ ’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ‘ کانفرنس ایک زبردست عوامی احتجاج میں تبدیل ہو گئی۔
View more
Mon, 30 Jun 2025 11:03:59
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے سابق وزیرِ اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ بی جے پی کے بلڈوزر ایکشن کے بعد جھگی جھونپڑی والوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کر کے گھڑیانی آنسو بہار رہے ہیں، جبکہ اقتدار میں رہتے ہوئے انہوں نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ خود انہدامی پالیسیوں پر عمل کیا۔
View more
Mon, 30 Jun 2025 10:56:00
جھارکھنڈ کے ضلع مشرقی سنگھ بھوم (جمشیدپور) کے کووالی تھانہ علاقے میں ہفتے کی رات سے جاری موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی۔ لگاتار بارش کے باعث مقامی گڈرا ندی کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر چلا گیا، جس کے نتیجے میں ندی کا پانی پانڈر شولی گاؤں میں گھس آیا۔ اسی گاؤں میں واقع ایک نجی رہائشی اسکول 'لوکیش انگلش اسکول' کا ہاسٹل بھی پانی کی زد میں آ گیا، جہاں 162 بچے موجود تھے۔
View more
Mon, 30 Jun 2025 10:51:37
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کے فعال ہونے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے - جو کہ 8 جولائی کی اپنی معمول کی تاریخ سے 9 دن پہلے ہے۔ جب کہ ملک بھر میں مانسون کی آمد سے کسانوں کو بڑی راحت ملی ہے، وہیں کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ منڈرانے لگا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy