Mon, 10 Feb 2025 18:06:35
دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی زبردست شکست کے بعد پارٹی کے سابق رہنما اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے اروند کیجریوال پر شدید تنقید کی ہے۔ پرشانت بھوشن نے اس شکست کو عام آدمی پارٹی کے لیے 'نئے آغاز' کی جگہ 'اختتام' قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیجریوال نے پارٹی کو اس کے اصل مقصد سے ہٹا دیا اور اسے ایک 'بدعنوان ادارہ' بنا دیا ہے۔
View more
Mon, 10 Feb 2025 17:05:09
دہلی اسمبلی انتخاب میں شکست کے بعد عام آدمی پارٹی اندرونی جائزے میں مصروف ہے، جبکہ اروند کیجریوال کے سابق ساتھی یوگیندر یادو نے بھی پارٹی کی ناکامی کی کچھ وجوہات بیان کی ہیں۔ یوگیندر یادو کے مطابق، 2020 کے انتخابات کے بعد دہلی کے عوام کو کوئی نیا متبادل نہیں ملا، اور بات صرف مفت بجلی اور بس سفری سہولیات تک محدود رہی۔
View more
Mon, 10 Feb 2025 16:59:26
کانگریس کی سینئر لیڈر اور پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے پیر کے روز راجیہ سبھا میں زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو جلد از جلد ذات پر مبنی مردم شماری کرانی چاہیے۔ انھوں نے دلیل دی کہ اس سے تمام مستحق افراد کو فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت ان کا حق مل سکے گا۔ وقفۂ صفر کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی کوئی خصوصی رعایت نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
View more
Mon, 10 Feb 2025 14:04:32
چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں اتوار کی صبح سے نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید تصادم جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس انکاؤنٹر میں 31 نکسلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ جھڑپیں اندراوتی ٹائیگر ریزرو نیشنل پارک کے علاقے میں ہو رہی ہیں، جہاں فورسز اور نکسلیوں کے درمیان سخت لڑائی چل رہی ہے۔
View more
Mon, 10 Feb 2025 13:57:00
اتر پردیش کے ضلع کُشینگر میں واقع مدنی مسجد پر ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے ختم ہوتے ہی انتظامیہ نے بلڈوزر چلا دیا۔ مسجد کے حوالے سے 18 دسمبر 2024 سے جاری تحقیقات میں کچھ مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد انتظامیہ نے مسلم فریقین کو تین مرتبہ نوٹس جاری کیے تھے۔ تاہم، تسلی بخش جواب نہ ملنے پر انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کیا۔
View more
Mon, 10 Feb 2025 11:53:15
منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے اتوار (9 فروری) کو گورنر سے ملاقات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب پیر (10 فروری) سے منی پور اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے والا تھا اور اپوزیشن نے ریاستی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی تیاری کر رکھی تھی۔
View more
Mon, 10 Feb 2025 11:15:54
قومی دارالحکومت دہلی میں رہائش پذیر روہنگیا پناہ گزینوں کو سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں میں سہولت دینے سے متعلق ایک مفاد عامہ کی عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ یہ درخواست ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی جانب سے داخل کی گئی، جس میں عدالت سے مرکزی اور دہلی حکومت کو ہدایات جاری کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
View more
Mon, 10 Feb 2025 11:03:13
اتر پردیش کے ملکی پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کو بھاری ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ بی جے پی کے چندر بھانو پاسوان نے سماج وادی پارٹی کے اجیت پرساد کو ہرایا۔ انتخابی نتائج کے بعد سماج وادی پارٹی کی شکست پر پارٹی کے سینئر رہنما اور فیض آباد سے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے بی جے پی پر سخت تنقید کی۔
View more
Mon, 10 Feb 2025 10:49:29
مرکزی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سیاسی حلقوں میں اس پر گرما گرم بحث جاری ہے، اور ہر کوئی اپنی سیاسی ضرورت اور نقطہ نظر کے مطابق اس کا تجزیہ کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بجٹ کو ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بھارت کو ایک ترقی یافتہ معیشت بنانے میں مددگار ثابت ہوگا اور عوام کے خوابوں کو حقیقت میں بدل دے گا۔ ان کے بقول، یہ بجٹ سرمایہ کاری کو فروغ دے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy