Sun, 09 Feb 2025 11:21:04
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج بی جے پی کے لیے خوشی کا پیغام لے کر آئے ہیں، اور پارٹی میں جشن کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس جیت پر مسرت کا اظہار کیا ہے، جبکہ پی ایم مودی شام کو ایک اہم خطاب بھی کرنے والے ہیں۔
View more
Sun, 09 Feb 2025 11:14:44
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ 2015 میں پارٹی نے تاریخی جیت درج کرتے ہوئے 67 نشستیں حاصل کی تھیں، جبکہ 2020 میں یہ تعداد گھٹ کر 62 رہ گئی۔ لیکن 2025 کے انتخابات میں عآپ 25 نشستیں بھی نہیں جیت سکی، اور حکومت سازی کے لیے درکار 36 سیٹوں سے کافی پیچھے رہ گئی۔
View more
Sun, 09 Feb 2025 11:01:00
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد کئی حلقے اس کا الزام کانگریس پر عائد کر رہے ہیں۔ بعض اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ کانگریس کے سرد رویے نے بی جے پی کے لیے اقتدار کا راستہ ہموار کر دیا۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 19:26:21
دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کا پرچم بلند ہوا ہے، 27 سال بعد دہلی میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کو اس بار زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ پچھلے انتخابات میں اسے 63 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ اس بار بی جے پی کی واپسی نے عام آدمی پارٹی کو اقتدار سے باہر کر دیا ہے اور وہ اپوزیشن میں آ گئی ہے۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 17:09:09
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج الیکشن کمیشن سے سخت سوالات کیے، جنہیں اپوزیشن جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ کانگریس لیڈران نہ صرف ان سوالات کو جائز قرار دے رہے ہیں بلکہ این سی پی-ایس پی، شیوسینا (یو بی ٹی) اور آر جے ڈی جیسی پارٹیاں بھی انتخابی عمل پر وضاحت کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 17:00:34
ملک کی دارالحکومت دہلی کو جنوری میں مسلسل چوتھے مہینے ہندوستان کا دوسرا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔ یہ انکشاف سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر (سی آر ای اے) کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 16:52:49
مہاراشٹر کی سیاست ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ ایکناتھ شندے کی شیو سینا میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا پارٹی کے کچھ لیڈروں کی شمولیت کی خبروں کے درمیان، ادھو ٹھاکرے نے شندے اور بی جے پی پر سخت حملہ بولا ہے۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایکناتھ شندے اور بی جے پی میں ہمت ہے تو ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس اور پولیس کا سہارا لیے بغیر براہ راست مقابلہ کریں۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 13:40:15
سپریم کورٹ نے جمعہ کو اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے سے قبل اس کی گرفتاری کی وجہ بتانا محض ایک رسمی عمل نہیں بلکہ ایک آئینی ضرورت ہے۔ جسٹس ابھئے ایس اوکا اور جسٹس نوگمئی کاپم کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے واضح کیا کہ پولیس اگر اس حکم پر عمل نہیں کرتی، تو یہ آئین کی دفعہ 22 کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔
View more
Sat, 08 Feb 2025 13:37:29
وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے یکم فروری کو ملک کا بجٹ پیش کرتے ہوئے جس نئے انکم ٹیکس بل کا اعلان کیا تھا، اب اسے مرکزی کابینہ کی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔ یہ بل چھ دہائیوں پرانے انکم ٹیکس ایکٹ کی جگہ لے گا اور ان تمام پرانی ترامیم اور دفعات کو ختم کرے گا جو اب قابل عمل نہیں ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy