ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سری نگر ائرپورٹ پر فوجی افسر کی غنڈہ گردی! ائرلائن ملازمین پر وحشیانہ حملہ ؛ معاملہ درج

سری نگر ائرپورٹ پر فوجی افسر کی غنڈہ گردی! ائرلائن ملازمین پر وحشیانہ حملہ ؛ معاملہ درج

Sun, 03 Aug 2025 18:27:26    S O News
سری نگر ائرپورٹ پر فوجی افسر کی غنڈہ گردی!  ائرلائن ملازمین پر وحشیانہ حملہ ؛ معاملہ درج

نئی دہلی ، 3 اگست (ایس او نیوز / ایجنسی) ایک سینئر آرمی افسر نے مبینہ طور پر سری نگر ایئرپورٹ پر اسپائس جیٹ کے چار گراؤنڈ اسٹاف ملازمین پر حملہ کر دیا، جب اسٹاف نے  ان سے اضافی ہینڈ بیگیج کے لیے ادائیگی کرنے کو کہا ۔ واردات 26 جولائی کی ہے، لیکن   حملے کی وڈیو سوشیل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد معاملے کو لے کر عوام شدید ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق  حملے میں ایک ملازم کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر آ گیا، جبکہ دیگر کو جبڑے اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ایک  افسر ، ائرلائن  ملازمین پر مکوں، لاتوں اور قطار بنانے والے اسٹینڈ سے حملہ کررہا ہے۔

اسپائس جیٹ کے مطابق متعلقہ افسر 16 کلوگرام کا ہینڈ بیگ لے جا رہا تھا، جو مقررہ حد سے دوگنا سے بھی زیادہ تھا، اور وہ زبردستی ایروبریج میں داخل ہو گیا جبکہ اس کے پاس کلئیرنس بھی نہیں تھا۔ ایئرلائن نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے اور اسے نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔ اسپائس جیٹ نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو سونپ دی ہے اور شہری ہوابازی کی وزارت کو خط لکھ کر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسپائس جیٹ نے اس پرتشدد رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں پوری قانونی کارروائی کرے گا۔


Share: