Tue, 08 Apr 2025 19:57:56
راجستھان کے جئے پور ناہرگڑھ علاقے میں پیر کی شام ہٹ اینڈ رن کا ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا۔ یہاں ایک بے قابو ایس یو وی کار نے کئی دو پہیہ گاڑیوں اور سڑک پر پیدل چل رہے لوگوں کو روند دیا۔ اس حادثے میں 2 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 7 دیگر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیےاسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں کئی کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
View more
Tue, 08 Apr 2025 19:54:14
راہل گاندھی نے پیر کے روز اپنی ایکس پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران کانگریس کی قیادت میں قائم مختلف پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیوں نے ہندوستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کئی ٹھوس اور نتیجہ خیز تجاویز پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی کانگریس ہر جمہوری ادارے کے ذریعے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
View more
Tue, 08 Apr 2025 18:58:22
اپریل کے پہلے ہی ہفتے میں شدید گرمی نے شمالی ہند کو بےحال کردیا ہے۔ دہلی، اتر پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات اور اوڈیشہ جیسی کئی ریاستوں کے کم از کم۲۱؍ شہروں میں درجہ حرارت ۴۲؍ ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔
View more
Mon, 07 Apr 2025 15:20:48
غیر مجاز طریقے سے حج ادا کرنے والوں پر قابو پانے کے مقصد سے سعودی حکومت نے ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش سمیت 14 ممالک کے لئے حج کے موسم میں عمرہ، فیمیلی وزٹ اور بزنس ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کی ہے ۔
View more
Mon, 07 Apr 2025 11:16:35
۲۰۰۸ء کے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کی سماعت اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور آئندہ چند مہینوں میں فیصلے کی امید کی جا رہی تھی، ایسے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج اے کے لاہوٹی کا تبادلہ متاثرین کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
View more
Mon, 07 Apr 2025 11:06:56
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی آج بہار کے دورے پر ہیں، جہاں وہ پارٹی کے نوجوان رہنما کنہیا کمار کے ساتھ بیگوسرائے میں ایک سیاسی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ راہل گاندھی صبح پٹنہ ایئرپورٹ پہنچیں گے، جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہ سیدھے بیگوسرائے روانہ ہوں گے۔ وہاں وہ "پلاین روکو، نوکری دو" پد یاترا میں شامل ہوں گے۔
View more
Mon, 07 Apr 2025 10:41:34
شمالی اور مغربی ہند کے کئی علاقوں میں اپریل کے ابتدائی دنوں میں ہی گرمی نے شدت اختیار کر لی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور اوڈیشہ سمیت ملک کی متعدد ریاستوں کے درجنوں شہروں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر چکا ہے۔
View more
Sun, 06 Apr 2025 20:52:21
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کیس کی سماعت کرنے والے خصوصی این آئی اے جج اے کے لاہوٹی کا اچانک تبادلہ ناسیك کر دیا گیا ہے، جس پر متاثرین نے شدید برہمی ظاہر کی ہے۔ متاثرین کے وکیل شاہد ندیم نے بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، رجسٹرار اور وزارت قانون و انصاف کے سکریٹری کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جج لاہوٹی کا تبادلہ فوری طور پر روکا جائے اور ان کی مدت کار میں توسیع کی جائے تاکہ مقدمے کی سماعت م
View more
Sun, 06 Apr 2025 20:43:33
جمعیۃ علماء ہند نے وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے ایک رِٹ پٹیشن داخل کی ہے۔ تنظیم کا مؤقف ہے کہ یہ قانون آئین کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کو اس قانون کے نفاذ سے روکنے کے لیے عبوری حکم جاری کرے۔ اس سلسلے میں جمعیۃ نے ایک باضابطہ پریس ریلیز کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy