Tue, 15 Apr 2025 10:36:14
اتراکھنڈ میں حالیہ کارروائیوں کے دوران انتظامیہ نے 170 سے زائد مدارس کو بند کر دیا ہے۔ حکام کا مؤقف ہے کہ یہ ادارے بغیر کسی باضابطہ رجسٹریشن کے، نہ تو اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ اور نہ ہی ریاستی تعلیمی محکمہ کے تحت، غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 10:27:40
مرشد آباد، مغربی بنگال میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آئے تشدد اور پولیس فائرنگ کے واقعے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سخت مذمت کی ہے۔ بورڈ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو کم از کم 25 لاکھ روپے کی عبوری مالی امداد فراہم کی جائے۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 10:15:02
پنجاب نیشنل بینک کے بدنام زمانہ گھوٹالے کا مرکزی کردار اور مفرور ہیروں کا سوداگر میہول چوکسی بالآخر قانون کی گرفت میں آ گیا ہے۔ سی بی آئی نے اسے بیلجیم میں گرفتار کر لیا ہے اور اب اس کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے تاکہ اسے ہندوستان لا کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 07:51:15
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی اداروں کا رویہ مسلسل سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ نے پولیس کی جانب سے مسلم اقلیت کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک اور منظم زیادتیوں کا پردہ چاک کیا ہے۔
View more
Mon, 14 Apr 2025 19:23:46
حج 2025 کے لیے پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے ذریعے رجسٹریشن کروانے والے بھٹکل کے دو سو سے زائد عازمین سمیت ملک بھر کے تقریباً 52 ہزار افراد حج سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ واضح رہے کہ سرکاری کوٹہ سے حج پر جانے والے عازمین کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ یا مسئلہ نہیں ہے، یہ بحران صرف اُن عازمین کے لیے پیدا ہوا ہے جو پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے ذریعے حج پر جانے والے ہیں۔
View more
Mon, 14 Apr 2025 08:21:49
تمل ناڈو حکومت نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی بنیاد پر 10 قوانین کو باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا ہے۔ یہ تمام قوانین پہلے ریاستی اسمبلی سے منظور ہو چکے تھے، تاہم گورنر کی جانب سے منظوری میں تاخیر کے بعد حکومت نے سنیچر کے روز ان قوانین کو سرکاری گزٹ میں شائع کر کے نافذ کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Mon, 14 Apr 2025 08:13:07
ڈابر انڈیا کی مشہور ہاجمولا کینڈی فی الحال جی ایس ٹی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانچ کے دائرے میں ہے، جہاں اس بات کی تفتیش جاری ہے کہ آیا اسے آیورویدک دوا کے طور پر درجہ بند کیا جانا درست ہے یا نہیں۔
View more
Sun, 13 Apr 2025 13:41:17
امریکہ کی نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ کے اس بیان کے بعد کہ ان کے ملک کی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (EVMs) ہیکنگ کے لیے حساس ہیں، ہندوستان میں ایک بار پھر EVM پر سیاسی بحث چھڑ گئی ہے۔ کانگریس نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن (ECI) EVM سے متعلق تحفظات پر وضاحت پیش کرے اور سپریم کورٹ اس معاملے کا ازخود نوٹس لے۔
View more
Sun, 13 Apr 2025 11:19:18
کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ممبئی سے دبئی تک صرف دو گھنٹے میں ٹرین کے ذریعے سفر کیا جا سکے؟ جی ہاں، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی زیر آب ٹرین سروس کے آغاز کے بعد یہ ممکن ہو سکتا ہے۔ یو اے ای کے نیشنل ایڈوائزر بیورو لمیٹڈ کا یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان سفر کو نہ صرف تیز تر بنائے گا بلکہ اسے مزید آرام دہ اور سہل بھی بنائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy