Sun, 25 May 2025 10:15:37
قومی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اچانک موسم بدل گیا ہے۔ ہفتہ کی شام دیر گئے ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)کی طرف سے جاری کردہ وارننگ کے چند گھنٹوں کے اندر ہی موسم میں زبردست تبدیلی دیکھی گئی۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ اس سے گرمی کے ستائے لوگوں کو تو راحت ملی لیکن کئی علاقوں میں پانی بھر جانے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
View more
Sun, 25 May 2025 09:46:48
وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کے دسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ترقی یافتہ بھارت" کا خواب تبھی پورا ہوگا جب مرکز اور ریاستوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری ترقی چاہتا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس سمت میں مل کر مضبوط قدم بڑھائیں۔ مودی نے کہا، ’’اگر مرکز اور تمام ریاستیں متحد ہو کر ٹیم انڈیا کے جذبے کے ساتھ کام کریں تو کوئی بھی مقصد حاصل
View more
Sat, 24 May 2025 23:45:02
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے مسلمانوں سے متعلق ایک جذباتی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے دل کو چوٹ پہنچتی ہے جب کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ 1947 میں ہم نے ہندوستان میں رہنے کا فیصلہ کیا۔‘‘
View more
Sat, 24 May 2025 23:34:49
کانگریس کے سینئر لیڈر اور انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ہفتے کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Sat, 24 May 2025 19:35:19
جنوب مغربی مانسون نے اپنی متوقع تاریخ سے آٹھ دن قبل ہفتے کے روز کیرالہ میں داخلہ کر لیا۔ توقع ہے کہ یہ اگلے دو دنوں میں مہاراشٹر پہنچ جائے گا۔
View more
Sat, 24 May 2025 19:06:03
کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے بھی ذات پر مبنی مردم شماری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سماجی انصاف کی بنیاد ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ وہ ہر طبقے تک پہنچیں، انہیں اس مہم کی اہمیت سے آگاہ کریں اور یہ پیغام دیں کہ سب کو مساوی مواقع دینے کے لیے ذات پر مبنی مردم شماری ضروری ہے۔ راہول گاندھی نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ سچائی، حوصلے اور ذمہ داری کے ساتھ عوام کے درمیان جائیں۔
View more
Wed, 21 May 2025 10:38:28
سپریم کورٹ میں منگل کو وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر عرضیوں پر تفصیلی سماعت ہوئی، جس میں مسلم فریق کی جانب سے کپل سبل، نظام پاشا اور دیگر سینئر وکلاء نے ۳؍ گھنٹے ۴۵؍ منٹ تک اپنے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے سماعت کو بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس معاملے کی مزید تفصیل سے جانچ ضروری ہے۔
View more
Tue, 20 May 2025 11:54:26
کانگریس نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی سے جڑا حساس معاملہ قرار دیا ہے۔
View more
Mon, 19 May 2025 12:43:54
مرکزی حکومت کی مبینہ سازش کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے غیر بی جے پی حکمران ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو ایک مراسلہ روانہ کیا ہے۔ اس خط میں اسٹالن نے زور دیا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے مشورے پر صدر جمہوریہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ سوالنامہ دراصل وفاقی ڈھانچے اور آئین ہند کے خلاف ایک چال ہے، جس کے خلاف غیر بی جے پی ریاستوں کو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy