Thu, 05 Jun 2025 17:15:42
ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائڈ کے واقعات سے زبردست تباہی مچی ہے۔ آسام سے لے کر منی پور تک بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔ فصل کی زمین تک برباد ہو گئی ہے اور لوگوں کے پاس رہنے کے لیے گھر تک نہیں ہے۔ 1500 سے زیادہ گاؤں زیر آب ہو چکے ہیں۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 12:04:14
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی اہم میٹنگ بدھ کے روز سے شروع ہو چکی ہے، جس میں شرح سود میں ممکنہ کمی کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا 6 جون کو پالیسی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ مالی ماہرین کا ماننا ہے کہ ملکی معیشت کی سست روی کے پیش نظر ایم پی سی ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد (25 بیسس پوائنٹس) کی کمی کر سکتی ہے۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 11:57:14
اکثریت کے بل بوتے پر اور اقلیتوں کی آراء اور اپیلوں کو قطعی نظر انداز کرتے ہوئے مودی حکومت نے جو وقف ترمیمی ایکٹ پاس کیاہے،اس کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے اس پر عبوری روک لگانےکی پٹیشنوں پر سپریم کورٹ نے ابھی فیصلہ نہیں سنایا ہے مگر حکومت نے ایکٹ کا نفاذ کرتے ہوئے وقف املاک کے رجسٹریشن کیلئے جمعرات کو ’’امید‘‘پورٹل کے اجراء کافیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 04 Jun 2025 20:34:45
آپریشن سندور پر بحث کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے مطالبے کے درمیان مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز 21 جولائی 2025 سے ہوگا۔ خیال رہے کہ کل ہی انڈیا اتحاد میں شامل 16 سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم کے نام خط تحریر کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Wed, 04 Jun 2025 19:36:56
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں ہندوستانی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث ملک کے قومی اور سفارتی مفادات کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔
View more
Wed, 04 Jun 2025 17:22:48
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے ملک گیر سطح پر وقف بچاو مہم جاری ہے جس کے تحت ملک کے مختلف اضلاع اور ریاستوں میں افسران اور گورنر کو میمورنڈم بھی دئے جارہے ہیں۔ اسی طرح کی ایک تحریک مغربی بنگال میں چلائی گئی جس کے دوران ریاست کے تمام ٢٣ اضلاع کے ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ اور گورنر کو ایک ساتھ میمورنڈم دے کر وقف ایکٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
View more
Wed, 04 Jun 2025 11:28:45
دہلی حکومت کے اسکولوں میں کلاس روم کی تعمیر میں مبینہ گھوٹالے کو لے کر بدعنوانی مخالف شاخ (اے سی بی) نے دہلی کے سابق وزراء اور عآپ رہنما منیش سسودیا اور ستیندر جین کو سمن جاری کیا ہے۔
View more
Wed, 04 Jun 2025 11:12:12
چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے پونے یونیورسٹی کی ایک تقریب میں ’آپریشن سندور‘ سے متعلق کچھ اہم جانکاریاں دیں، اور اس دوران انھوں نے کرکٹ کی زبان کا بھی بخوبی استعمال کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy