Tue, 03 Jun 2025 11:14:13
شمالی سکم میں شدید بارش نے قہر برپا کیا ہوا ہے۔ کئی علاقے بارش کے سبب لینڈ سلائیڈ کی زد میں آگئے ہیں۔ لاچنگ اور چُنگ تھانگ میں 1678 سیاح پھنسے تھے، انہیں ریسکیو آپریشن کے ذریعہ محفوظ باہر نکال لیا گیا ہے۔
View more
Mon, 02 Jun 2025 17:18:03
شمال مشرقی ہند میں مانسون کی آمد نے قہر برپا کر دیا ہے۔ اروناچل پردیش، منی پور، سکم، آسام، تریپورہ اور میزورم میں شدید بارشوں، سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کئی اضلاع زیر آب آ چکے ہیں، ہزاروں لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور انفراسٹرکچر کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔
View more
Mon, 02 Jun 2025 10:49:54
کانگریس نے بہار کے ضلع مظفرپور میں 9 سالہ دلت بچی کے ساتھ درندگی کے بعد علاج نہ ملنے پر اس کی موت کو جے ڈی یو-بی جے پی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اسے ’ادارہ جاتی قتل‘ قرار دیا ہے۔ نئی دہلی میں واقع پارٹی دفتر میں کانگریس کی رکن پارلیمان رنجیت رنجن اور ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے پریس کانفرنس میں بہار کی موجودہ حکومت پر شدید تنقید کی۔
View more
Mon, 02 Jun 2025 10:36:05
کانگریس کے سینئر رہنما اور رکنِ پارلیمان جے رام رمیش نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان کے سنگاپور میں دیے گئے انٹرویو پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Sun, 01 Jun 2025 18:48:52
مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو ایک بڑا قانونی جھٹکا اُس وقت لگا جب ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے نفرت انگیز تقریر کیس میں انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی۔
View more
Sun, 01 Jun 2025 11:44:36
پونے کی سمبیوسس انسٹی ٹیوٹ آف لا کی چوتھے سال کی طالبہ شرمیسٹھا پانولی کو سوشل میڈیا پر حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز تبصرے کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
View more
Sun, 01 Jun 2025 11:40:23
ملک کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے سنگاپور میں منعقدہ ’شانگری۔لا‘ ڈائیلاگ میں حصہ لیتے ہوئے دہشت گردی کو کے سلسلے میں پاکستان کو آئینہ دکھایا لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ آپریشن سیندور کے دوران ہندوستانی جنگی جہاز مار گرائے گئے تھے۔
View more
Sun, 01 Jun 2025 11:08:45
جون کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور ملک بھر میں موسم کے بدلتے تیور نظر آ رہے ہیں۔ کچھ علاقوں میں مانسون کی آمد سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، تو کہیں جھلسا دینے والی گرمی نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔
View more
Sat, 31 May 2025 17:07:40
شمال مشرقی ہند کی ریاستوں میں حالیہ دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کے نتیجے میں جمعہ کے روز 3 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور روزمرہ زندگی شدید متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے موسمی نظام کے سبب آئندہ دنوں میں بارش میں مزید شدت آ سکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy