Tue, 10 Jun 2025 17:17:39
منی پور میں میتئی تنظیم ’آرام بائی ٹینگول‘ کے لیڈران کی گرفتاری کے بعد 7 جون کی رات سے پرتشدد مظاہرے چل رہے ہیں۔ ریاست میں بدامنی کا ماحول تو پہلے سے ہی تھا، اب تازہ گرفتاریوں کے بعد اس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انتظامیہ نے 5 اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، اس کے باوجود بھی مظاہرین مسلسل سڑکوں پر اتر کر آتش زنی اور توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 13:55:01
جموں و کشمیر حکومت اور فریقوں کی کاوشوں کے نتیجے میں وادیٔ کشمیر کے سیاحتی مقامات میں غیر مقامی سیاحوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے جس سے اس شعبے سے وابستہ افراد کے مایوس چہروں پر ایک بار پھر خوشی دیکھی جا رہی ہے۔ وادیٔ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ سری نگر کی دلکش جھیل ڈل میں بھی سیاح قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 11:30:40
کانگریس کے کسان، نوجوان، خواتین سے لے کر اسٹارٹ اَپ سمیت کئی معاشی منصوبوں کی حقیقت سامنے رکھتے ہوئے مودی حکومت کی 11 سالہ مدت کار کی قلعی کھول دی ہے۔ پروفیسر راجیو گوڑا اور مہیما سنگھ نے سلسلہ وار طریقے سے بی جے پی حکومت کے 11 سال کی سچائی سامنے رکھی اور کہا کہ یہ مودی حکومت کے 11 سال نہیں، بلکہ ’نو ڈاٹا حکومت‘ کے 11 سال ہیں۔ یہ مودی کی تشہیر کے 11 سال ہیں اور جوابدہی کے انتظار کے 11 سال ہیں۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 11:14:00
ممبرا میں پیش آئے ٹرین سانحہ نے ملک بھر کو دہلا دیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم ۵؍ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس پر جہاں عوام میں بے چینی ہے وہیں سیاسی حلقوں میں بھی برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ معمر لیڈر شرد پوار سے لے کر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار تک نے ریلوے پر تنقید کی ہے۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 10:58:51
مدھیہ پردیش کے راجہ رگھوونشی قتل کیس کا معمہ پولیس نے آخر کار حل کر ہی لیا ہے۔ اس معاملہ کو سلجھانے میں 17 دنوں تک میگھالیہ اور مدھیہ پردیش کی پولیس کے ساتھ ساتھ یوپی کی پولیس بھی مصروف رہی۔ اس پورے معاملہ کی ماسٹر مائنڈ مقتول رگھوونشی کی بیوی سونم ہی ہے، جسے یوپی پولیس نے 9 جون کو غازی پور سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے دیگر 4 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
View more
Mon, 09 Jun 2025 21:06:19
کانگریس نے پیر کے روز نریندر مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں بیٹھی حکومت نے اب "2025 کی بات کرنا چھوڑ دیا ہے" اور "2047 کے خواب بیچنے" لگی ہے، جبکہ گزشتہ 11 برسوں میں اس نے "آئین کے ہر صفحے پر آمریت کی سیاہی مل دی ہے"۔
View more
Mon, 09 Jun 2025 20:40:54
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی جانب سے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور انتخابی عمل پر سوالات اٹھانے کے دو دن بعد، مہاراشٹرا کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر نے پیر کو ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی فہرستیں تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں، بشمول کانگریس، کو دو مرتبہ فراہم کی جاتی ہیں۔
View more
Mon, 09 Jun 2025 20:19:33
ممبرا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیر کی صبح ایک دلخراش حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے، جب دو تیز رفتار لوکل ٹرینوں کے فٹ بورڈ پر لٹکے ہوئے مسافر آپس میں ٹکرا گئے اور پٹریوں پر گر پڑے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy