Mon, 25 Mar 2019 21:00:02
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ترقی پسند اتحاد کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی مہم چلائے گی۔این سی پی کے سکریٹری جنرل ڈی پی ترپاٹھی نے پارٹی کا منشور جاری کرنے کے موقع پر پیر کے روز یہاں منعقد ہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کی پارٹی محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کی حمایت میں ان کے انتخابی حلقوں بالترتیب رائے بریلی اور امیٹھی میں انتخابی تشہی
View more
Mon, 25 Mar 2019 20:54:03
اکثرتنازعات کی وجہ سے بحث میں رہنے والے خود ساختہ بابا سوامی اوم نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔بگ باس کے شریک رہے سوامی اوم نے اتوار کو بیان جاری کر یہ معلومات دی۔انہوں نے کہا کہ وہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے ہندو مخالف رویہ کے خلاف لڑیں گے جنہوں نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں ان کی پارٹی کے انتخابی نشان جھاڑو کو ہندو مذہب کی علامت سواستک کے پیچھے بھاگتے دکھایا گیا تھا
View more
Mon, 25 Mar 2019 20:43:03
قریب 80 لاکھ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز والی انڈسٹری وزیر اعظم نریندر مودی کے ’چوکیدار‘ مہم سے بہت حوصلہ افزاء نہیں ہے، البتہ وہ اپنی بہت مشکلات کو لے کر خود مرکزی حکومت سے لڑ رہی ہے۔سیکورٹی سروسز پر 18فیصد جی ایس ٹی کے خلاف برسرپیکار رہی کمپنیاں اب حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام لگا رہی ہیں اور جی ایس ٹی کونسل کے ایک آدھے ادھورے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر چکی ہیں
View more
Mon, 25 Mar 2019 20:37:48
ایئر انڈیا نے تنقید کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کی تصاویر والے بورڈنگ پاس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایئر لائنز نے پہلے کہا تھا کہ تصاویر والے بورڈنگ پاس تیسری پارٹی کے اشتہارات کے طور پر جاری کئے گئے اور اگر یہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تو انہیں واپس لیا جائے گا۔ایئر انڈیا کے ترجمان دھننجے کمار نے کہاکہ ایئر انڈیا نے ان بورڈنگ پاس کو واپس
View more
Mon, 25 Mar 2019 20:34:53
قومی راجدھانی دہلی میں انتظامی خدمات پر کنٹرول کے معاملے پر جلد فیصلہ لینے کے لیے آپ حکومت نے پیر کو سپریم کورٹ سے ایک وسیع بنچ قائم کرنے کی درخواست کی۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ کے سامنے اس معاملے کا ذکر کیا گیا تو بنچ نے آپ حکومت کے وکیل سے کہا کہ اس پر غور کیا جائے گا۔عدالت کی دو ججوں کی بنچ نے 14 فروری کو انتظامی خدمات پر کنٹرول کے سوال پراپنے فیصلے میں یہ مسئلہ وسیع بنچ کو
View more
Mon, 25 Mar 2019 19:54:49
دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں ای ڈی کی طرف سے چارج شیٹ داخل کئے جانے کے بعد پیر کو وکیل گوتم کھیتان، ان کی بیوی ریتو اور دو کمپنیوں اسمیکس اور ونڈفور کو طلب کیا۔خصوصی جج اروند کمار نے چاروں ملزمان کو چار مئی کو پیش ہونے کے لئے کہا ہے
View more
Mon, 25 Mar 2019 02:12:32
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے ’ا سٹار پرچارک‘ کی فہرست میں ایس پی بانی ملائم سنگھ یادو کا نام نہ ہونے سے سوالات میں گھری سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے اتوار کی شام کو جاری نظر ثانی فہرست میں ان کا نام شامل کر لیا۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کی طرف سے ہفتہ کو جاری کیا گیا 40 ’اسٹار پرچارک ‘کی پہلی فہرست میں ملائم کا نام نہیں تھا
View more
Mon, 25 Mar 2019 02:06:10
لوک سبھا انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک اور فہرست جاری ہوئی ہے۔ بی جے پی کی اس لسٹ میں 9 امیدواروں کے نام ہیں۔ بی جے پی کی اس لسٹ کے مطابق چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر رمن سنگھ کے بیٹے کا ٹکٹ کاٹ گیا ہے۔ رمن سنگھ کے بیٹے ابھیشیک سنگھ ابھی راج نند گاؤں سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ اس کے علاوہ پارٹی نے ایم پی رمیش بیس کا ٹکٹ کاٹا ہے
View more
Mon, 25 Mar 2019 02:01:43
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) گجرات کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا ’موڈ ‘ بنا رہی ہے۔ اگرچہ پارٹی کو ریاست میں کچھ خاص انتخابی کامیابی کبھی نہیں ملی ہے۔ پارٹی سربراہ مایاوتی 17 اپریل کو یہاں ریلی سے خطاب کریں گی اور ریاست میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کو امید ہے کہ اس سے حکمران بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کو سخت ٹکر ملے گی۔ گجرات کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں پر 23 اپریل کو پولنگ ہوگی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy