Tue, 27 Sep 2016 19:24:52
کیرالہ کے وزیر اعلی پنرائی وجین کے ذریعہ یوتھ کانگریس کے خلاف کئے گئے تبصرہ کو لے کر اسمبلی میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔کانگریس کی قیادت والے اپوزیشن یو ڈی ایف کے ارکان نے نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 19:17:27
کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت دہلی پولیس پر اپنا حق نہیں جتا سکتی اور مفادات کے تصادم کو روکنے کے لئے فورس کو مرکزی حکومت کے تحت ہی رہنا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کانگریس دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے خلاف ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 19:07:11
چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ میں آج دو نکسلی مارے گئے۔سکما کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اندراکلیان ایلے سیلا نے میڈیا کو بتایاکہ یہ تصادم آج علی الصباح پھل باگدی تھانہ علاقے کے گھنے جنگلوں میں ہوا ۔اس وقت سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم ماؤنواز مخالف مہم پر گئی تھی ۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 18:27:49
کارپوریٹ امور کے سابق ڈائریکٹر جنرل بی کے بنسل نے مشرقی دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اپنے بیٹے کے ساتھ مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔بنسل کے خلاف بدعنوانی کے ایک معاملے
View more
Tue, 27 Sep 2016 18:18:29
صدر پرنب مکھرجی نے موسمی سیٹلائٹ اسکیٹ سیٹ- 1سمیت کل آٹھ سیٹلائٹ کو مختلف مداروں میں لانچ کرنے کے لیے ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارے اسرو کو مبارکباد دی ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 18:15:06
شمالی وسطی ریلوے(این سی آر) کے غازی آباد -ٹنڈ لا سیکشن کے برہان متوالی اسٹیشنوں کے درمیان آج صبح ایک مال گاڑی کے چار ڈبے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے اپ لائن کی سات اور ڈاؤن لائن کی سات ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 18:00:58
انکم ٹیکس محکمہ نے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو سمن جاری کرکے کولکا تہ کی کچھ فرموں کے خلاف ٹیکس چوری کے معاملے میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں پیش ہونے کو کہا ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 17:55:48
گوا میں انجونا کے ساحل پر 35سالہ ایک برطانوی خاتون کے مردہ پائے جانے کے 6 سال بعدمرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی)نے معاملے میں کلوزر رپورٹ دائر کر دی ہے کیونکہ حملے یا قتل کا کوئی ثبوت نہیں ملاہے ۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 17:52:25
کشتواڑ ضلع میں تین علیحدگی پسندوں کی گرفتاری کے خلاف پتھراؤ کے واقعات کے بعد ضلع میں لگایا گیا کرفیو آج مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا۔سنیچر کی رات کو تین علیحدگی پسند رہنماؤں کو شہر میں گرفتار کیا گیا تھا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy