Sun, 16 Jul 2023 11:23:10
آئندہ لوک سبھا انتخاب کی تیاریوں کو لے کر ہفتہ کے روز نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں کانگریس اعلیٰ کمان کے ساتھ شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، تریپورہ اور سکم سے وابستہ لیڈران کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سمیت شمال مشرقی ریاستوں کے اہم لیڈران موجود رہے۔ میٹنگ می
View more
Sun, 16 Jul 2023 00:41:47
اُترا کنڑا کے ڈپٹی کمشنرپربھولِنگا کولیکٹی نے کہا کہ ضلع بھر میں نامکمل فورلین نیشنل ہائی وے سے پیداشدہ مسائل کی تفصیلات کے ساتھ ایک رپورٹ مرتب کی جائے گی اور یہ رپورٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریاستی حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کو پیش کی جائے گی۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 22:27:06
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے تیسرے قمری مشن چندریان -3 کیلئے ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ مشن ہندوستان کی امیدوں اور خوابوں کو آگے لے جائے گا۔ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں مسٹرمودی نے کہا کہ جہاں تک ہندوستان کے خلائی شعبے کا تعلق ہے، 14 جولائی 2023 ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 21:42:38
مہاراشٹرمیں سیاسی اتھل پتھل اور چہ می گوئیوں کے دوران بالآخر وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے قلم دانوں کی تقسیم کردی ہے،نئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو ریاست کے محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے -
View more
Sat, 15 Jul 2023 14:03:40
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعہ کو چندریان -3 کے کامیاب لانچ پر خوشی کا اظہار کیا اور اسرو کے سائنسدانوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 13:46:09
جنتا دل سیکیولر(جے ڈی ایس) کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بات نہ مان کر غلطی کی ، ورنہ وہ 2018میں چیف منسٹر بنتے۔ سابق چیف منسٹر نے حالانکہ یہ نہیں بتایا کہ وزیر اعظم اور ان کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 13:34:14
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے منی پور تشدد کے حوالے سے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے پی ایم مودی کے دورہ فرانس کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل ڈیل کی وجہ سے پی ایم مودی کو فرانس کے قومی دن ‘بیسٹل ڈے‘ پر مہمان خصوصی بنایا گیا۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 13:29:42
دہلی کے لوگوں کے لیے بحران ختم نہیں ہوا ہے۔ دہلی میں گزشتہ چار دنوں سے سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ جمنا اپھان پر ہے اور پوری دہلی کو اپنی گرفت میں لینے کو برقرار ہے۔ آئی ٹی او اور راج گھاٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں اور جمنا کا پانی سپریم کورٹ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ایک روز قبل جمعہ کو تین لڑکے سیلابی پانی میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy