Thu, 03 Aug 2023 12:55:22
گزشتہ کچھ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں فرقہ واریت پر مبنی کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان واقعات پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج بذریعہ ٹوئٹ شدید حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ "آج ہریانہ کے میوات میں، چلتی ٹرین میں اور ملک کے کئی مقامات پر امن چین بگڑا ہوا ہے۔ یہ شرمناک ہے اور یہ قابل مذمت حالت 'پھوٹ ڈالو-راج کرو' کی سیاست کا نتیجہ ہے۔ ایسی سیاست آپ کے ایشوز، آپ کے روزگار و ترقی ک
View more
Thu, 03 Aug 2023 12:44:33
مودی سرنیم معاملہ پر 4 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت ہونی ہے۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے عدالت عظمیٰ میں اپنا جواب داخل کیا ہے۔ انھوں نے 2 اگست کو سپریم کورٹ میں کہا کہ اپیل سیشنز کورٹ میں زیر التوا ہے جس میں کامیابی کا امکان روشن ہے۔ اس لیے مودی سرنیم معاملہ میں سورت کورٹ کے ذریعہ سنائی گئی سزا پر سپریم کورٹ روک لگا دے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ پورنیش مودی نے براہ راست ان کا بیان نہیں سنا تھا،
View more
Thu, 03 Aug 2023 12:39:08
وارانسی کی گیانواپی مسجد کے سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے نچلی عدالت کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں مسجد کے احاطہ کا سائنسی سروے کرانے کا حکم سنایا گیا تھا۔ مسجد کمیٹی نے ضلعی عدالت کے احاطے کا اے ایس آئی سروے کرانے کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ پچھلی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے اے ایس آئی سے کہا تھا کہ سماعت ختم ہونے تک مسجد کا سروے شروع نہ کریں۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 12:35:53
وارانسی کی گیانواپی مسجد کے اے ایس آئی سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ آج فیصلہ سنا سکتا ہے۔ مسجد کمیٹی نے ضلعی عدالت کے احاطے کا اے ایس آئی سروے کرانے کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس پر عدالت آج فیصلہ دے سکتی ہے۔ اس کیس میں دونوں فریقین نے اپنے اپنے دلائل عدالت میں پیش کئے تھے۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 11:34:43
اپوزیشن جماعتوں کے ایک وفد نے منی پور کی صورتحال پر آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور منی پور کے معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 11:20:24
ہریانہ کے نوح میں پیش آئے پرتشدد واقعہ پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ 3 ریاستوں کو نوٹس دے کر جواب مانگا ہے، لیکن وی ایچ پی کی ریلیوں پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 11:17:56
بی جے پی کی حکومت والی ریاست منی پور تشدد کی آگ ابھی دہک ہی رہی تھی کہ بی جے پی حکومت والی دوسری ریاست ہریانہ کے مسلم علاقے نوح میں وی ایچ پی کی ایک ریلی کے دوران دو فرقوں میں تصادم ہوگیا جس میں مسجد کے ایک امام سمیت 6/لوگوں کی موت کی خبر ہے۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 00:38:13
کرناٹک کی بی جے پی سرکار کی طرف سے ریاستی سرکاری کالجوں میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ پورے ملک میں گرمانے کے بعد اب ممبئی کی ایک پرائیویٹ کالج میں حجاب پر پابندی عائد کرنے اور طالبات کو حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے سے روکنے کی واردات سامنے آئی ہے.
View more
Wed, 02 Aug 2023 21:24:31
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کی سابقہ ریاست کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے 2019 کے صدارتی حکم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت شروع کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy