ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : پولیس کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر کی جائے گی کڑی کارروائی

منگلورو : پولیس کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر کی جائے گی کڑی کارروائی

Tue, 03 Jun 2025 13:47:28    S O News

منگلورو، 3 / جون (ایس او نیوز) ضلع دکشن کنڑا کے ایس پی ڈاکٹر ارون کہا قانون اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے مقصد سے غیر سماجی اور شرپسندانہ سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے پولیس کی طرف سے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش جائے گی ایسے لوگوں کے خلاف کڑی کارروائی ہوگی ۔
    
ایس پی نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران میں جو قتل کی وارداتیں ہوئی ہیں ان کا جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ قتل کے ملزمین کا تعلق مذہبی طبقات سے تعلق رکھنے والے اداروں سے ہے ۔ اس پس منظر میں ان مذہبی اداروں کے ذمہ داران اور اراکین کے روزانہ معمولات اور سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک فہرست تیار کی جا رہی ہے اور ضلع کے تمام مذہبی اداروں کے اراکین کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔
    
انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال اور جائزے کا یہ کام باقاعدگی سے جاری ہے ۔ اس تعلق سے کڈبا پولیس اسٹیشن کے حدود میں رہنے والے کچھ  لوگوں نے اعتراض جتاتے ہوئے پولیس تھانے کے احاطے میں گروپ بنا کر جمع ہوئے اور احتجاج درج کیا تھا ۔ 
    
اس احتجاجی مظاہرے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کڈبا پولیس اسٹیشن میں دفعہ 189(2) اور 180  کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ اگر پولیس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری رہا تو پھر آنے والے دنوں میں اس سے بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع میں امن و امان کی حالت پوری طرح بحال ہونے تک جانچ پڑتال کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا ۔ 


Share: