Sat, 14 Oct 2023 12:35:19
کرناٹک ٹھیکہ داروں کی انجمن کے صدر ڈی کیمپنا نے بروز جمعہ پریس کانفرنس طلب کرکے ریاستی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ ٹھیکیداروں کی بقیہ بل ایک ماہ کے اندر حکومت ادا نہ کرے گی تو حکومت کے خلاف ٹھیکہ دار ریاست بھر کے ضلع ہیڈ کوارٹرس پر احتجاج شروع کریں گے۔
View more
Sat, 14 Oct 2023 12:09:39
اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان، اسرائیلی ڈیفنس فورس نے شمالی غزہ میں رہنے والے لوگوں کو 24 گھنٹے کے اندر علاقہ خالی کرنے اور جنوب کی طرف جانے کا مشورہ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کے اس فیصلے سے شمالی غزہ کے 11 لاکھ افراد متاثر ہوں گے جو کہ پوری غزہ کی پٹی کی آبادی کا نصف ہے۔
View more
Sat, 14 Oct 2023 12:02:39
شمالی کینرا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 11 تعلقہ جات قحط کی زد میں آ گئے ہیں جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں یہاں پانی اور اناج کی شدید قلت کا سامنا ہونا یقینی ہے ۔
View more
Sat, 14 Oct 2023 11:58:29
آن لائن جعلسازی کے ذریعے بینک کھاتوں سے رقم اڑانے کے نت نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں جن میں او ٹی پی کے بغیر صرف آدھار نمبر اور فنگر پرنٹس ہیاک کرنا اور کھاتے میں موجود رقم پر ہاتھ صاف کرنا شامل ہوگیا ہے ۔
View more
Sat, 14 Oct 2023 11:51:18
مہاراشٹر کی ایکناتھ شندے حکومت میں خوراک اور عوامی ترسیل کے وزیر چھگن بھجبل کو ان کے ذاتی نمبر سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ایک نامعلوم فون نمبر سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
View more
Sat, 14 Oct 2023 11:47:09
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے نارائن ترپاٹھی نے پارٹی اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ پچھلے کئی مہینوں سے پارٹی سے ناراض چل رہے تھے۔ بالآخر انہوں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے اسمبلی اسپیکر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کو الگ الگ خط لکھ کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ، انہوں نے وندھیہ جنتا پارٹی (وی جے پی) سے ایک نئی سیاسی پارٹی رجسٹر کی ہے لیکن پ
View more
Sat, 14 Oct 2023 11:43:42
اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ کے درمیان ہندوستان نے اسرائیل سے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے 'آپریشن اجے' شروع کیا ہے۔ انخلاء کے اس آپریشن کے تحت اسرائیل سے ہندوستانیوں کا دوسرا قافلہ دہلی پہنچ گیا ہے۔ ایک خصوصی طیارہ 235 ہندوستانی شہریوں کو لے کر دہلی پہنچا۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور راج کمار رنجن سنگھ شہریوں کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
View more
Sat, 14 Oct 2023 11:41:35
دسہرہ سے پہلے ریاستی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ جمعہ (13 اکتوبر) کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کل آٹھ فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے۔ پروموشن میں ریزرویشن کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہونے کے باوجود ریاستی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کابینی سکریٹری ایس سدھارتھ نے کہا کہ تقریباً تمام محکموں میں ملازمین اور افسران کی پروموشن طویل عر
View more
Sat, 14 Oct 2023 11:29:16
سپریم کورٹ نے 13 اکتوبر کو شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) اور این سی پی (شرد پوار گروپ) کی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے ایک بار پھر مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ دراصل شیوسینا (یو بی ٹی) اور این سی پی (شرد پوار گروپ) کی طرف سے داخل عرضیوں میں مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کو کچھ اراکین اسمبلی کے خلاف نااہلیت کی کارروائی پر فوری فیصلہ صادر کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy