Sun, 15 Oct 2023 23:05:49
تیزرفتار بائک سڑک کنارے پارک کار سے ٹکرانے کے نتیجے میں دونوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ اتوار کو تٹگار کراس روڈ پر پیش آیا۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 20:02:26
بھٹکل کے معروف مصنف اور سوسے زائد عربی کتابوں کا اردو میں ترجمہ پیش کرتے ہوئے بیش بہا علمی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی کی نئی کتاب فلسطین کی داستان کا اتوار کو ادارہ ادب اطفال بھٹکل میں ایڈیٹر ساحل آن لائن عنایت اللہ گوائی کے ہاتھوں اجراء کیا گیا۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:53:11
اسرائیل اور حماس میں جاری جنگ کے درمیان ہفتہ کے روز لندن میں فلسطین حامی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مظاہرین شامل ہوئے۔ ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق پورٹ لینڈ پلیس سے شروع ہوا مارچ وہائٹ ہال کی طرف بڑھا جہاں فلسطین حامی مظاہرین نے بی بی سی ہیڈکوارٹر کو لال رنگ سے رنگ کر اپنا احتجاج درج کیا۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:45:14
بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اکتوبر-ڈسمبر سہ ماہی میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جس سے ہندوستان کے لیے ہائی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ (سی اے ڈی) کا اندیشہ بڑھ گیا ہے اور آگے چل کر روپے پر بھی زیادہ دباؤ پڑنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس درمیان اسرائیل-حماس جنگ نے خام تیل کی قیمتوں، عالمی معاشی اصلاح پر مزید غیر یقینی بڑھا دی ہے۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:42:40
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تلنگانہ میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والی ایک طالبہ کی مبینہ خودکشی معاملے پر ریاست کی بی آر ایس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ہفتہ کے روز راہل گاندھی نے تلنگانہ کی کے. چندرشیکھر راؤ حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس دراصل ’بھاجپا رشتہ دار سمیتی‘ ہے اور بی جے پی نے مل کر اس ریاست کو تباہ کر دیا ہے۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:40:17
اسرائیل کی تنبیہ کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے اپنا گھر چھوڑ کر شہر سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔ انخلاء کی ان کوششوں کے درمیان ہی اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر ممکنہ زمینی حملے سے پہلے ہوائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ ان حملوں میں کئی بے قصور شہریوں کی ہلاکت کا بھی اندیشہ ہے۔ اس حملے میں بچے لوگوں نے شہر سے انخلا جاری رکھا ہے اور جنوب میں پہلے سے ہی بھرے اسکولوں، گھروں اور عارضی پناہ گاہوں میں پہنچ گئے ہیں۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:37:06
تمل ناڈو حکومت نے یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے طلبا کے لیے آج ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ تمل ناڈو حکومت میں وزیر اودے ندھی اسٹالن نے ہفتہ کے روز کہا کہ سول سروس کی تیاری کر رہے امیدواروں کو وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت 1000 طلبا کو 10 ماہ کے لیے 7500 روپے کی مالی امداد کرے گی تاکہ ان کو امتحان کی تیاری کرنے میں مدد مل سکے۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:29:09
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں عالمی کپ 2023 کا بارہواں میچ کھیلا گیا۔ اس مقابلے کا بے صبری سے کرکٹ شائقین انتظار کر رہے تھے۔ میچ کے دوران پورا اسٹیڈیم ناظرین سے کھچا کھچ بھرا رہا۔ تقریباً 1.30 لاکھ ناظرین میچ دیکھنے کے لیے نریندر مودی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ جہاں میدان پر اس میچ کو لے کر جنون دیکھنے کو ملا، وہیں آن لائن او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی اس مہا مقابلے ک
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:22:19
عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی فوج کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پورے پورے خاندانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اور بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy