Thu, 14 Dec 2023 02:32:53
مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں چونکانے کے بعد بی جے پی نے راجستھان میں بھی اپنے فیصلے سے سبھی کو چونکادیا ہے لیکن یہاں حکومت کی کمان انتخابی سیاست میں بالکل نوآموز لیڈر بھجن لال شرما کو سونپ دی گئی ہے۔ کئی دنوں کی کشمکش کے بعد آخرکار بی جے پی ہائی کمان نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ پر فیصلہ کر دیا ہے۔ بھجن لال شرما ریاست کے نئےوزیرارعلیٰ ہوں گے جبکہ عوام کی راجکماری کہنے والی ’ دیا کماری ‘ اور س
View more
Thu, 14 Dec 2023 02:20:08
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بدھ کو لوک سبھا کی کارروائی کے دوران ۲؍ افراد سخت سیکوریٹی کو توڑتے ہوئے کنستر لے کر داخل ہو گئے جس کے بعدایوان میں افراتفری مچ گئی۔ تمام ممبران پارلیمان بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ لوک سبھا کی کارروائی فوری طور پر ملتوی کر دی گئی ۔
View more
Thu, 14 Dec 2023 01:33:06
سوورنا سودھا وزیر برائے توانائی کے جے جارج کی صدارت میں منعقدہ ہبلی الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہیسکام) کی میٹنگ میں بجلی فراہمی سے متعلقہ مسائل پر بحث اور مشاورت کے دوران مداخلت کرتے ہوئے کمٹہ کے ایم ایل اے دینکر شیٹی نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے اور دوسرے اضلاع کو سپلائی کرنے میں اتر کنڑا ضلع کا بہت بڑا حصہ ہے مگر بجلی سپلائی فراہمی کے معاملے میں اتر کنڑا ضلع کے ساتھ بہت زیادہ ناانصافی ہو رہی ہے ۔
View more
Wed, 13 Dec 2023 12:10:33
بیلور گرام میں پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر کی ذمہ داری نبھانے والے جینت کو لوک آیوکتہ نے رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کیا.
View more
Wed, 13 Dec 2023 12:00:26
ساوتھ ویسٹرن ریلوے کے پرنسپال چیف آپریشنس منیجر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 14 دسمبر سے 22 دسمبر تک ہاسن جنکشن پر ری موڈلنگ کا کام ہونے والا ہے جس کی وجہ سے بینگلورو اور منگلورو روٹ کے علاوہ دیگر روٹس پر چلنے والی کئی ٹرینوں کی سروس منسوخ کی گئی ہے ۔
View more
Wed, 13 Dec 2023 02:18:03
بھٹکل بندرروڈ کی ایک بیکری میں چوری کی عجیب واردات پیش آئی ہے جس میں چورتالہ توڑے بغیراورشٹرکونقصان پہنچائے بغیربیکری کے اندر داخل ہوکر2.58 لاکھ روپئے پر ہاتھ صاف کرنے کےساتھ ساتھ بیکری کے اندر رکھے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کا ڈی وی آربھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ چوری کی یہ واردات پیراورمنگل کی درمیانی شب کو پیش آئی۔
View more
Wed, 13 Dec 2023 01:54:19
اُڈپی کے نجارمیں تروپتی لے آوٹ پر بیک وقت ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کی جو واردات پروین چوگلے نامی ملزم نے انجام دی تھی، اسے آج مہینہ کا عرصہ گزر گیا مگر حکومت کی طرف سے فاسٹ ٹریک کورٹ اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔
View more
Wed, 13 Dec 2023 01:09:05
بھٹکل میں ایک دکاندار کو 'ہنی ٹریپ' کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جال میں پھنسانے اور لوٹنے کا جو واقعہ سامنے آیا ہے، اس معاملے میں گرفتارملزمین مرتضیٰ اور رضوان کے تعلق سے کچھ نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
View more
Tue, 12 Dec 2023 17:21:28
ضلع دکشن کنڑا کے پتور تعلقہ اسپتال کے آئی سی یو میں موجود ای سی جی کی سہولت والے کمرے کے دروازے پر "برقعہ نکال کر اندر داخل ہوں" والا جو نوٹس چسپاں تھا اس پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد نوٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy