Sat, 09 Mar 2024 11:26:45
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی روہت پوار کی 50 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ روہت پوار شرد پوار کے پوتے ہیں۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 11:24:50
ملک کے کئی حصوں میں موسم کے انداز میں مسلسل تبدیلی آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں پہاڑی علاقوں میں ایک بار پھر برف باری اور بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش، لداخ، جموں و کشمیر اور اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش میں 12 سے 14 مارچ کے درمیان بارش متوقع ہ
View more
Sat, 09 Mar 2024 11:18:10
وزارت خارجہ نے ان ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی ہے جو ہندوستانی شہریوں کو سیکورٹی گارڈ کی نوکری فراہم کرنے کے بہانے دھوکہ دہی سے روس بھیج رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سی بی آئی نے ایجنٹوں سے منسلک 7 شہروں میں 10 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مار کر ہندوستانیوں کو روس اسمگل کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 11:15:06
امتحانات میں پیرلیک یعنی سوالناموں کا افشا ایک عذاب بن چکا ہے اور کانگریس نے نوجوانوں کو اس عذاب سے نجات دلانے کی گارنٹی دی ہے۔ اس نے اعلان کیا ہے کہ امتحانات کے ہر مرحلے میں ایمانداری و شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے قانون بنایا جائے گا۔ اسے ’یوتھ جسٹس‘ قرار دیتے ہوئے پارٹی نے کہا ہے کہ اس گارنٹی کا مقصد صرف مجرموں کو سزا دینا نہیں بلکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنا بھی ہے۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 11:12:06
منی پور میں رہ رہ کر ہو رہے تشدد کے واقعات نے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کر دی ہے۔ اس درمیان ریاست میں ایک فوجی افسر کے اغوا کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ گزشتہ سال مئی میں شروع ہوئے منی پور تشدد کے بعد سے ہی پورے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور فوجی افسران بھی محفوظ دکھائی نہیں دے رہے۔ منی پور میں یہ چوتھا واقعہ ہے جب کسی افسر کا گھر سے اغوا کر لیا گیا ہے۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 11:09:18
کلکتہ ہائی کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ایک بچے کے برتھ سرٹیفکیٹ میں باپ کا نام تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ میونسپلٹی (بلدیاتی ادارہ) کو ہدایت کی ہے کہ وہ حیاتیاتی باپ کا نام ہٹا کر سوتیلے باپ کے نام کے ساتھ نئے سرے سے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 11:05:37
شہر کے اندر لوک علاقے میں واقع مکی مسجد میں دوران نماز جمعہ اس وقت زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی جب سڑک پر نماز ادا کرنے میں مصروف نمازیوں کو ایک پولیس انسپکٹر نے پہلے دھکے مارے اور پھر لاتوں اور گھونسوں سے مارنا شروع کردیا۔
View more
Fri, 08 Mar 2024 21:33:59
ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے جمعرات کو ریاستی حکومت کو پانچویں، آٹھویں اور نویں کلاس کے طلباء کا جائزہ لینے کے لیے منظورہ شدہ شیڈول کے مطابق بورڈ کے امتحانات کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے
View more
Fri, 08 Mar 2024 20:33:08
کانگریس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ جس میں 39 امیدواروں کے نام دیئے گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy