ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    حصار کے بی جے پی ایم پی نے چھوڑی پارٹی، کانگریس میں شامل، بی جے پی کو زبردست جھٹکا!

    حصار کے بی جے پی ایم پی نے چھوڑی پارٹی، کانگریس میں شامل، بی جے پی کو زبردست جھٹکا!

    Sun, 10 Mar 2024 19:12:37 
    ہریانہ کی حصار لوک سبھا سیٹ سے ممبر آف پارلیمنٹ برجیندر سنگھ چودھری نے بی جے پی سے استعفیٰ دے کر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ وہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر پہنچ کر کانگریس میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر کانگریس کے کئی اہم لیڈران موجود تھے۔ ان کے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کو بی جے پی کے لیے ایک بڑا جھٹکا بتایا جا رہا ہے۔
    پنجاب میں کسانوں کا 'ریل روکو' احتجاج، ٹرین خدمات متاثر

    پنجاب میں کسانوں کا 'ریل روکو' احتجاج، ٹرین خدمات متاثر

    Sun, 10 Mar 2024 18:43:28 
      سنیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ کی کل پر 'ریل روکو' تحریک کے دوران اتوار کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں کسانوں نے ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا اور ایم ایس پی کی قانونی ضمانت سمیت متعدد مطالبات کے لیے صدائے احتجاج بلند کی۔
    بی جے پی کا اصل مقصد آئین کو ختم کرنا! راہل گاندھی

    بی جے پی کا اصل مقصد آئین کو ختم کرنا! راہل گاندھی

    Sun, 10 Mar 2024 18:39:10 
    اگر بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں ملیں تو کیا وہ ملک کے آئین کو بدل دے گی؟ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس سلسلے میں بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بھگوا پارٹی پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کا یہ بیان کہ انہیں آئین میں ترمیم کے لیے 400 سیٹوں کی ضرورت ہے، نریندر مودی اور ان کے 'سنگھ پریوار' کے پوش
    لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹی ایم سی کی امیدواروں کی فہرست جاری، یوسف پٹھان کا نام شامل

    لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹی ایم سی کی امیدواروں کی فہرست جاری، یوسف پٹھان کا نام شامل

    Sun, 10 Mar 2024 18:36:26 
    ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے مغربی بنگال کی تمام 42 سیٹوں کے لیے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ سابق کرکٹر یوسف پٹھان بہرام پور لوک سبھا سیٹ سے ٹی ایم سی کے امیدوار ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹی ایم سی نے مہوا موئترا کو بنگال کی کرشن نگر لوک سبھا سیٹ سے دوبارہ امیدوار بنایا ہے۔
    طلبہ کی ڈگری پر صرف باپ کا ہی نہیں ماں کا بھی نام ہو، دہلی ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

    طلبہ کی ڈگری پر صرف باپ کا ہی نہیں ماں کا بھی نام ہو، دہلی ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

    Sun, 10 Mar 2024 18:29:44 
    دہلی ہائی کورٹ نے شناخت کی برابری کو صنفی و مواقع کی برابری کی طرح اہم قرار دیتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی اسناد پر والدین کے ناموں کے اندراج سے متعلق اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ طلباء سے متعلق ہر اس دستاویز پر جس پر والد کا نام ہوتا ہے، والدہ کا بھی نام درج کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تمام یونیورسٹیز کے لیے اس حکم کی پاسداری کرنا ضروری ہوگا اور اس پر کسی طرح کی کوئی بحث نہیں ہونی
    ملک میں مساوات کے لیے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ضروری: سی جے آئی

    ملک میں مساوات کے لیے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ضروری: سی جے آئی

    Sun, 10 Mar 2024 13:34:31 
    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا ہے کہ ملک میں مساوات اور ہم آہنگی کے لیے ایک دوسرے کے احترام کا احساس بہت ضروری ہے۔ وہ وزارت قانون کے زیر اہتمام بیکانیر میں ہفتہ (9 مارچ) کو 'ہمارا آئین، ہمارا احترام' کے عنوان سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
    یونس قاضیا انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نئے صدر منتخب؛  اسحاق شاہ بندری بنے جنرل سکریٹری

    یونس قاضیا انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نئے صدر منتخب؛ اسحاق شاہ بندری بنے جنرل سکریٹری

    Sun, 10 Mar 2024 11:59:58 
    انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عہدیداران کی انتخابی میٹنگ آج بروز اتوار انجمن میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی  جس میں 35سال سے بھی زائد عرصہ سے انجمن کے رکن انتظامیہ جناب محمد یونس قاضیا صاحب صدر کے معزز عہدہ پر منتخب ہوگئے۔ جبکہ جنرل سکریٹری کے کلیدی عہدہ پر جناب   اسحاق شاہ بندری  کا انتخاب عمل میں آیا۔
    آصف علی زرداری دوسری مرتبہ پاکستان کے صدر منتخب

    آصف علی زرداری دوسری مرتبہ پاکستان کے صدر منتخب

    Sun, 10 Mar 2024 11:52:57 
     حکمراں اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے ۔ملک کے۱۴؍ ویں صدر کے انتخاب کیلئے پاکستان کی  قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی ۔
    بنگلورو کیفے دھماکہ: اے ٹی ایس نے مشتبہ شخص کی جاری کی نئی تصویر

    بنگلورو کیفے دھماکہ: اے ٹی ایس نے مشتبہ شخص کی جاری کی نئی تصویر

    Sun, 10 Mar 2024 11:48:29 
    بنگلورو کے رامیشورم کیفے بلاسٹ کیس میں دھماکہ کرنے والے ملزم کی ایک نئی تصویر آج جاری کی گئی ہے۔ کیفے میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد بری طرح زخمی ہوئے۔ اس معاملے میں انسداد دہشت گردی ایجنسی یعنی اے ٹی ایس نے مقدمہ درج کیا تھا اور مشتبہ شخص کی شناخت میں عوام سے مدد طلب کی تھی۔مشتبہ شخص کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس نے 1 مارچ کو بنگلورو کے ایک مشہور ریستوراں میں کھانا کھایا تھا۔ اسے رامیشورم کیفے