Wed, 06 Mar 2024 19:33:56
بھٹکل تعلقہ بینگرے گرام پنچایت علاقے کے عوامی وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کرکے اپنے علاقے میں چل رہی پتھروں کی بے لگام کان کنی اور اس سے عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں ایک میمورنڈم پیش کیا ۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 19:23:17
بنگلورو کیفے دھماکہ کیس کی تحقیقات کرنے والی نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے چہارشنبہ کے دن مشتبہ شخص کی تصویر جاری کی اور اس کے تعلق سے جانکاری دینے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔ کر ناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ این آئی اے کو بنگلورو کے وائٹ فیلڈ علاقہ میں واقع رامیشورم کیفے میں یکم مارچ کے دھماکہ کے سلسلہ میں اہم سراغ ملا ہے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 19:11:08
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے بنگال کی شناخت کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے 10 مارچ کو بریگیڈ میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’بوہیراگوٹو زومینداروں‘ (جو لوگ باہر سے آکر یہاں زمیندار بنے ہوئے ہیں) کو 10 مارچ کو اس بات کی یاد دلانی چاہئے کہ بنگال کا صبر اور شائستگی ا
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:34:41
اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے 8 مارچ کو معروف سیاحتی مقام مرڈیشور میں مہا شیوراتری کو منفرد انداز میں منانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اس تعلق سے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے بتایا کہ 8 مارچ کو منعقدہ مہاشیو راتری کے دن مرڈیشور بیچ کے قریب عظیم الشان اسٹیج تیار کیا جارہا ہے اور پروگرام میں مذہبی گیت گانے میں مشہور اننیا بھٹ کو مدعو کیا گیا ہے،
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:33:24
ہاؤسنگ اینڈ لینڈ رائٹس نیٹ ورک (ایچ ایل آر این) نے ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں (یکم جنوری ۲۰۲۲ء تا ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۳ء) ہندوستان میں مرکزی، ریاستی اور مقامی سطحوں پر حکام کے ذریعہ ۵ء۱؍ لاکھ سے زیادہ مکانات کو مسمار کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ۴ء۷؍ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ان کے گھروں سےزبردستی بے دخل کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:29:11
حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں اعظم گڑھ سیٹ جیتنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ بی جے پی کے لیے اس بار یہاں سے جیت کو دہرانا آسان نہیں ہوگا۔ اگر ہم موجودہ حالات پر نظر ڈالیں تو ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کے مقابلے ایس پی کا پلڑا زیادہ بھاری ہے۔ بھگوا پارٹی نے ایک بار پھر یہاں سے بھوجپوری فنکار دنیش لال نیرہوا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں، 'انڈیا' اتح
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:22:46
مدھیہ پردیش کے رتلام کے بدناور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم مودی کو جم کر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مودی جھوٹوں کے سردار ہیں۔ وہ بتائیں کہ ہر سال 2 کروڑ نوکریاں اور 15 لاکھ روپئے کے وعدوں کا کیا ہوا؟ مودی ہمیشہ جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے وہ منتخب حکومتیں گراتے ہیں۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:20:16
اتر پردیش کی جونپور لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری دھننجے سنگھ کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے منگل کو انہیں اغوا اور جبری وصولی کے ایک معاملے میں مجرم قرار دیا تھا۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ خیال رہے کہ دھننجے سنگھ آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری کر رہے تھے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:17:26
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے گجرات میں داخل ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی اس میں شریک ہوگی۔ اس نے کانگریس کے دعوت نامے کو قبول کرلیا ہے۔ یہ اطلاع عآپ گجرات نے دی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا 7 سے 10 مارچ کے درمیان گجرات سے گزرے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy