Thu, 07 Mar 2024 19:34:56
بینگلورو بم دھماکے کی تحقیقات میں مصروف این آئی اے کے حوالے سے میڈیا میں یہ خبر عام ہوئی ہے کہ اس دھماکے کا ملزم مختلف مقامات سے سفر کرتا ہوا بھٹکل تک پہنچا ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر بعض کنڑا میڈیا والوں نے بھٹکل کو دہشت گردوں سے جوڑنے اور بم دھماکے کے ملزم کو یہاں پناہ دئے جانے کے امکانات کو بڑے زور و شور سے اچھالنا شروع کیا ہے ۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 19:30:08
پڈوبیدری پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی پرسنا اور ٹیم نے کیرالہ کے باشندے راجیو کے ذریعے بینکوں اور کوآپریٹیو سوسائٹیوں میں نقلی سونا گروی رکھتے ہوئے لاکھوں روپے کی جو دھوکہ دہی کی تھی اس کا پردہ فاش کیا ہے ۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 19:13:17
فروری کے مہینے میں شدیدگرمی سےکرناٹک ریاست کو پانی کی شدید قلت کا سامناکرنا پڑرہا ے اورراجدھانی بنگلور ومیں3 ہزار بورویل خشک ہوچکے ہیں۔ ریاستی حکومت پانی کی قلت کا مسئلہ کرنے کیلئے جنگی پیمانے پر اقدام کررہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ شہربنگلور ومیں3 ہزارسے زیادہ بورویل سوکھ چکے ہیں میرے کے گھر کے بورویل میں بھی پانی نہیں ہے۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 19:10:08
جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے غزہ میں بڑے پیمانے پر قحط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف اضافی ہنگامی اقدامات کا حکم دے جو اس کے مطابق پہلے سے قائم شدہ اقدامات کی خلاف ورزی ہے۔ اپنی درخواست میں جنوبی افریقہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو بھوک کا سامنا ہے اور عدالت سے کہا کہ وہ تمام فریقین سے دشمنی ختم کرنے اور تمام اسیروں اور نظربندوں کو رہا کرن
View more
Thu, 07 Mar 2024 18:03:23
دہلی کے مبینہ آبکاری پالیسی بدعنوانی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اب عدالت کے ذریعے سمن جاری ہوا ہے۔ ای ڈی کی شکایت پر دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے انہیں سمن جاری کرتے ہوئے 16 مارچ تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل ای ڈی کیجریوال کو خود ہی سمن جاری کرتی رہی ہے مگر اس بار عدالت نے سمن جاری کیا ہے۔ عدالت کے اس سمن کے بعد کیجریوال کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 18:01:43
الیکٹورل بانڈ سے متعلق تفصیلات دینے کے لیے ایس بی آئی کے ذریعے 30 جون تک کا وقت طلب کرنے کے خلاف ایک این جی او نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضداشت داخل کی ہے، جس پر ایس بی آئی کی درخواست کے ساتھ ہی سماعت ہونے کی امید ہے۔ یہ عرضداشت سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے داخل کی گئی ہے۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 17:57:57
دہلی کے خیالہ علاقہ میں تقریباً چھ سال قبل پیش آئے انکت سکسینہ قتل معاملے میں قصورواروں کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے انکت سکسینہ کی گرل فرینڈ کے والدین اور ماما کو قتل معاملہ میں عمر قید کے ساتھ ساتھ 50-50 ہزرا روپے جرمانہ کی بھی سزا دی ہے۔ جرمانہ کی یہ رقم انکت سکسینہ کے کنبہ کو دی جائے گی۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 17:55:06
کانپور میں گینگ ریپ کی شکار 2 بچیوں کے ذریعہ خودکشی کر لینے پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کانپور میں اجتماعی عصمت دری کا شکار ہونے والی دو نابالغ بچیوں نے خودکشی کر لی تھی اور اب ان کے والد نے بھی خودکشی کر لی ہے۔ الزام ہے کہ متاثرہ خاندان پر سمجھوتہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ اتر پردیش میں متاثرہ بچیاں اور خوات
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy