Sat, 02 Mar 2024 17:21:02
مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے سیاسی میدان چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اب صرف کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آج آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی پہلی فہرست جاری کر سکتی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس بار کئی موجودہ ارکان پارلیمنٹ کا ٹکٹ کٹ سکتا ہے!
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:45:36
غزہ میں بھوک سے نڈھال فلسطینی شہریوں کو امداد کے حصول کے دوران انتہائی بےدردی سے نشانہ بنانے اور ۱۱۲؍ افراد شہید نیز ۷۰۰؍ سے زائد کو زخمی کردینے کے معاملے میں تل ابیب کے خلاف پوری دنیا میں غصہ پھیل گیا ہے۔ اس کی اس درندگی پر فرانس جیسا اس کا اتحادی بھی چیخ اٹھا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے آزادانہ جانچ کی ضرورت پر زور دیاہے۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:40:03
نیوز چینل پر نفرت انگیز مواد نشر کرنے کے معاملے میں نیوزبراڈکاسٹرس اینڈ ڈیجیٹل اسٹینڈرڈ اسوسی ایشن(این بی ڈی ایس اے) ۳؍ بڑے نیوز چینلوں کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ اسکے تحت ٹائمس ناؤ نوبھارت اور نیوز 18 انڈیا پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ’لوجہاد ‘ سے متعلقہ ایک شو کا ویڈیو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ آج تک کو رام نومی پر ہونے والے تشدد پر مبنی سدھیر چودھری کے ایک شو کا ویڈیو سبھی پلیٹ فارم سے ہٹانے کا
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:34:31
سپریم کورٹ نے گیان واپی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کی درخواست پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جسمیں الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہندو فریقین کے وارانسی کی سول عدالت میں زیر التوا مقدمات پر عبادت گاہوں سے متعلق قانون، 1991 کے سبب سماعت بند نہیں کی جا سکتی۔ یہ مقدمہ 1991 میں ہندو فریق کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں گیانواپی مسجد میں عبادت کا حق اور متناز
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:29:06
اتراکھنڈ کے بن بھولپورہ علاقہ میں مبینہ غیرقانونی مسجد اور مدرسہ کو انتظامیہ کی جانب سے منہدم کئے جانے کے بعد 8 فروری کو بھڑکے تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے 5 خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ جس کے بعد گرفتار شدگان کی کل تعداد 89 ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:26:51
ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں آج یعنی 2 مارچ کی صبح ہلکی بوندا باندی دیکھی گئی۔ دہلی کے ساتھ ساتھ این سی آر کے کچھ علاقوں میں موسم نے کروٹ لی ہے اور وہاں بھی بارش کی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ کل دیر رات بھی دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی تھی۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:22:31
انتخابی کمیشن نے لوک سبھا انتخاب سے قبل جمعہ کو سیاسی پارٹیوں اور اس کے لیڈران کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ذات، مذہب اور زبان کی بنیاد پر ووٹ مانگنے سے پرہیز کریں اور ’بھکت‘ و ’بھگوان‘ کے درمیان کے رشتوں کا مذاق نہ اڑائیں یا الٰہی غضب کا حوالہ نہ دیں۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:19:05
ہندوستان کے کئی نوجوان روسی فوج میں شامل ہو کر یوکرین کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ روس میں جنگ کے لیے 20 ہندوستانی نوجوانوں کو یرغمال بنائے جانے اور جنگ کے دوران گجرات کے ایک نوجوان کی موت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ اس تعلق سے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:14:20
جلد ہی پرائیویٹ سیکٹر کے 25 ماہرین مرکز میں اہم عہدوں پر تقرری حاصل کرنے والے ہیں۔ مرکزی حکومت نے اس تعلق سے پیش رفت کی جسے اپوائنٹمنٹ کمیٹی کی منظوری بھی مل گئی ہے۔ یہ سبھی ماہرین مودی حکومت کے دیرینہ منصوبوں کو سہل اور بہتر بنانے کا کام کریں گے۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز مرکزی افسران نے جانکاری دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy